آج کا اقتصادی کیلنڈر آپکی ٹریڈ کو کیسے متاثر کر سکتا ہے ؟

آج سوموار 24 اکتوبر 2022ء ہے۔ آج کے دن کی معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-15 بجے S&P گلوبل کی طرف سے فرانس کی پرچیز مینیجزر انڈیکس (PMI ) رپورٹ سے ہو گی۔ خدمات (Services ) اور صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing ) کے یہ اعداد و شمار یورو (EUR ) اور CAC40 کے اسٹاکس کے علاوہ Euronext کے انڈیکس پر اپنے اثرات مرتب کریں گے۔ اسی وقت S&P گلوبل کی طرف سے جرمنی کی پی۔ایم۔آئی رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی جنکے اثرات بھی یورو اور Dax30 کے اسٹاکس کے علاوہ Euronext اور Stoxx600 پر مرتب ہوں گے۔ ان کے بعد عالمی معیاری وقت کے مطابق S&P گلوبل کی طرف سے پورے یورو زون کی PMI رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔ اور یقینی طور پر ان کے اثرات بھی یورو کرنسی اور Euronext اور Stoxx600 پر دیکھے جا سکیں گے۔ ان کے بعد 8-30 بجے برطانیہ کی پی۔ایم۔آئی رپورٹس کے Flashes کا بھی اجراء ہو گا اور یہ اعداد و شمار برطانوی پاؤنڈ (GBP ) اور دیگر برطانوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر نظر آئیں گے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق 8-45 بجے صبح یورپی یونین (European Union ) کے 4 سالہ یورو سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز اور سرٹیفیکیٹس مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آن لائن نیلامی کے زریعے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے اور ان کا مقصد بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کو مستحکم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سرمایہ کاری بانڈز 4 اور 15 سالہ مدت کے ہیں۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے شکاگو میں امریکی فیڈرل ریزرو (Federal reserve ) کی سرگرمیوں کا انڈیکس جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد 1-45 بجے دوپہر کو S&P گلوبل کی طرف سے امریکی پی۔ایم۔آئی کے تخمینے جاری کئے جائیں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 9-00 بجے کوریا کی کنزیومر کانفیڈینس رپورٹ جبکہ کینیڈا کے 2022ء کے تیسرے کوارٹر کی جی۔ڈی۔پی کی شرح نمو (Growth rate ) کی رپورٹس جاری ہوں گی۔ جس کے بعد کینیڈا کی ستمبر 2022ء کی ٹریڈ رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت ہی برازیل کی غیر ملکی سرمایہ کاری (Foreign Investment ) کے اعداد و شمار شائع کئے جائیں گے جس کے ساتھ ہی عالمی معیاری وقت کے مطابق آج کی معاشی سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button