آج کا اقتصادی کیلنڈر آپ کی ٹریڈنگ اسکرین کو کیسے متاثر کر سکتا ہے ؟
آج منگل، 8 نومبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء آسٹریلیا کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ سے عالمی وقت کے مطابق 12-30 بجے ہوئی۔ جبکہ انڈونیشیا کی یہی رپورٹ 3-00 بجے جاری کی جائے گی۔ جاپان کا لیڈنگ بزنس انڈیکس صبح 5-00 بجے جاری کیا جائے گا۔ فرانس کی ستمبر 2022 ء کی بیلنس آف ٹریڈ رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-45 بجے جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت فرانس کی ہی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ (Current Account Report ), ستمبر 2022ء کی برآمدی رپورٹ (Exports Report ) اور درآمدی ڈیٹا (Imports Data ) کے علاوہ غیر ملکی زرمبادلہ کے اعداد و شمار (Foreign Exchange Reserves Data ) بھی جاری کئے جائیں گے۔ اس کے بعد فرانس کی نان فارم پے رول رپورٹ (Non Farm Payroll report ) کا بھی اجراء ہو گا۔ یہ تمام رپورٹس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور یورو (EUR ) کے علاوہ CAC40 کی کارکردگی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔
یورو زون کی ستمبر 2022ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ (Retails Sales report ) صبح 10-00 بجے ریلیز کی جائے گی۔ یہ رپورٹ بھی ممکنہ طور پر یورو کے علاوہ یورپی یونین کے دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اٹلی کی ستمبر 2022ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ کا اجراء بھی 9-00 بجے ہی کیا جائے گا جو کہ FTSEMIB کے انڈیکس پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق برطانیہ کے 5 سالہ مدت کے برطانوی پاؤنڈ سے منسلک سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس عالمی معیاری وقت کے مطابق 10-00 بجے صبح مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 9-30 بجے امریکی خام تیل کی اسٹاک رپورٹ جاری کی جائے گی۔ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Midterm Elections) کے ساتھ یہ رپورٹ بھی ڈالر انڈیکس (DXY ) اور دیگر معاشی اعشاریوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ عالمی معاشی دن کا اختتام کوریا کی بیروزگاری کی رپورٹ (Unemployment report ) کے اجراء کے ساتھ رات 11-00 بجے ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔