آج کا اقتصادی کیلنڈر آپ کی ٹریڈ پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے ؟

آج بدھ، 26 اکتوبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے صبح رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی آسٹریلین کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI ) کا اجراء ہوا ۔ واضح رہے کہ اس کے گہرے اثرات آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہوں گے اسکے علاوہ آئندہ ماہ آسٹریلوی مانیٹری پالیسی پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوں گے اور متوقع طور پر 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ متوقع ہے۔

اسکے بعد آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے اکتوبر 2022ء کی دیگر معاشی رپورٹس کے تخمینے جاری کئے جائیں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 5 بجے سنگاپور کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production report ) کا اجراء کیا جائے گا جو کہ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ 9-00 بجے برطانوی محکمہ خزانہ کی طرف سے 7 سالہ برطانوی پاؤنڈز سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے آن لائن نیلامی کے زریعے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ 10-00 بجے فرانس کے بیروزگاری کے اعداد و شمار کا اجراء ہو گا ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ فرانسیسی لیبر رہورٹ کا اہم حصہ ہے۔ جس کے اثرات یورو (EUR ) اور CAC40 پر مرتب ہوں گے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق 11-00 بجے صبح امریکی مارگیج ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ جبکہ اشیاء کے ٹریڈ بیلنس کی رپورٹ جاری ہو گی جس کے بعد دوپہر 2-30 بجے امریکی ذرائع توانائی کے زخائر کی رپورٹس شائع کی جائیں گی۔ رات 11-00 بجے کوریا کی جی۔ڈی۔پی کی Growth Rate report ریلیز کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی آج کا معاشی دن اختتام پزیر ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button