آج کا اقتصادی کیلنڈر امیریکن فیڈرل ریزرو کے نام سے منسوب

گزشتہ کئی ہفتوں سے عالمی مارکیٹس جن دو ایونٹس کے حوالے سے سست روی کی شکار تھیں ، اقتصادی کیلنڈر کے وہ دونوں واقعات آج پیش آئیں گے۔ آج امیریکن سیشنز میں یعنی عالمی معیاری وقت دوپہر دو بجے کے بعد یعنی ایشیاء اور یورپ میں شام کے وقت امیریکن جی۔ڈی۔پی رپورٹ کے علاوہ فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد شرح سود میں اضافے کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ متوقع ہے جس پر دنیا بھر کی کرنسیز، کرپٹو مارکیٹ اور دیگی فائنانشل معاملات انحصار کریں گے کیونکہ آج ڈالر انڈیکس کا تعین ہونے جا رہا ہے۔ آج شرح سود اگر 75 بنیادی پوائنٹس تک بڑھائی گئی تو 2.25 فیصد تک پہنچ جائے گی اور 100 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2.50 فیصد تک۔ معاشی ماہرین کے مطابق آج کا اقتصادی کیلنڈر بلاشبہ فیڈرل ریزرو کے ساتھ منسوب ہے کیونکہ عالمی معاشی معاملات آج کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد واضح ہونا شروع ہونگے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button