آج کا اقتصادی کینڈر آپکی ٹریڈ پر کیسے اثر ہو سکتا ہے ؟

آج بدھ، 7 دسمبر 2022ء ہے۔ دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے آسٹریلیا کی اکتوبر 2022ء کی Building Permits Report سے ہو گی۔ جس کے بعد سال کے تیسرے کوارٹر کی GDP Growth Rate Report بھی جاری کی جائے گی۔ چین کی Balance of Trade رپورٹ کا اجراء 3.00 بجے کیا جائے گا۔ انڈونیشیاء کہ غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserve) عالمی معیاری وقت کے مطابق 3.00 بجے ہو گا۔

جاپان کا Leading Economic Index 5.00 بجے نشر کیا جائے گا جبکہ جرمنی کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) 7.00 بجے جاری کی جائے گی، اس رپورٹ کے اعداد و شمار یورو (EUR) اور Dax30 پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اٹلی کی اکتوبر 2022ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ 9.00 بجے جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ یورو اور FTSEMIB پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ یورپی زون کی تیسرے کوارٹر کی روزگار میں تبدیلی (Employment Change Report) کی رپورٹ عالمی وقت کے مطابق 10.00 بجے ریلیز کی جائے گی۔ امریکہ کی Non Farm Productivity Report کا اجراء 1.30 بجے ہو گا۔ یہ رپورٹ ڈالر انڈیکس (DXY) اور دیگر امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اپنے اثرات مرتب کرے گی۔

امریکی خام تیل (Crude Oil) اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاکس میں تبدیلی کی رپورٹس کی پوری سیریز 3.30 بجے ریلیز کی جائیں گی۔ ان کا ڈیٹا بھی امریکی ڈالر (USD) اور اسٹاکس پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ جاپانی معاشی رپورٹس جن میں رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی GDP Growth rate رپورٹ ، Foreign Bonds Investment رپورٹ اور GDP Private Consumption Report شامل ہیں عالمی معیاری وقت کے مطابق 11.50 بجے جاری کی جائیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button