آج کا عالمی معاشی دن کیسا رہے گا ؟

آج 22 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی سرگرمیوں کا آغاز صبح 9 بجے یورپی یونین (European Union) کی ستمبر 2022ء کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ کے اجراء سے ہو گا۔ جبکہ اٹلی کی یہی رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش کی جائے گی۔ یہ دونوں رپورٹس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، جن کے اثرات یورو (EUR) اور یورپی مارکیٹس کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی نومبر 2022ء کی Consumer Confidence Report کا تخمینہ عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ 2 سالہ مدت کے تغیر پزیر منافع کے حامل امریکی سرٹیفیکیٹس (2 Years FRN Notes) بذریعہ آن لائن نیلامی دوپہر 4-30 بجے مقامی اور اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبک 7 سالہ مدت کے اسی نوعیت کے امریکی بانڈز اور سرٹیفیکیٹس کی آن لائن نیلامی کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجے کیا جائے گا۔

ارجنٹائن کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ کا اجراء 7.00 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ فیڈرل ریزرو (Fed) کے مرکزی بورڈ کے ممبران کی پالیسی تقاریر آج بھی جاری رہیں گی جن میں سے اہم ترین تقریر فیڈرل ریزرو کینساس کی صدر ایستھر جارج کی ہو گی جو کہ عالمی معیاری وقت کے مطابق شام 7.15 بجے شیڈولڈ ہے۔ اس تقریر سے FOMC کی دسمبر 2022ء کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) بڑھائے جانے کے حوالے سے پیشگوئی کی جا سکتی ہے ان کے بعد FOMC کی پالیسی ساز باڈی کے اہم رکن جیمز بلارڈ بھی تقریر کریں گے، واضح رہے کہ مسلسل چھٹی بار شرح سود بڑھائے جانے کے حوالے سے ان کافی حد تک وضاحت موجود ہوتی ہے جس سے تمام مارکیٹس کی سمت متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button