آج کا عالمی معاشی منظر نامہ کیسا رہے گا ؟

آج 12 اکتوبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء عالمی وقت کے مطابق صبح 1-00 بجے جنوبی کوریا کے مرکزی بینک ( Bank Of Korea ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے اعلان اور شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا۔ جبکہ 6-00 بجے جاپانی ین کے ساتھ منسلک سرمایہ کاری بانڈز کو آن لائن نیلامی کے زریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے دوران جاپانی ین (JPY ) کی تاریخی گراوٹ کے بعد جاپانی مرکزی بینک (Bank Of Japan ) دو بار ین سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز اور سرٹیفیکیٹس کی فروخت کے زریعے جاپانی ین کی طلب ( Demand ) پیدا کر کے اس کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 6-00 بجے برطانوی ج-ڈی-پی (GDP ) کا اعلان کیا جائے گا ۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ جی۔ڈی۔پی اگست 2022ء کے مہینے کا ہے جو کہ تاخیر سے اب جاری کیا جائے گا۔ تاہم اس کے اثرات برطانوی کرنسی اور معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مرتب ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ جبکہ اسی وقت برطانوی اشیاء کا اگست 2022 ء کا ٹریڈ بیلنس ڈیٹا بھی جاری کیا جائے گا۔ اس کے اعداد و شمار بھی نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپی ٹریڈنگ سیشن پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی وقت برطانوی ٹریڈ بیلنس رپورٹ اور صنعتی پیداوار رپورٹ ( Industrial Production Report) بھی جاری کی جائے گی۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 7-00 بجے ترکی کی صنعتی پیداواری رپورٹ اور ریٹیل سیلز ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ صبح 9-00 بجے برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کے ساتھ منسلک برطانوی محکمہ خزانہ (British Treasury Office ) کی جانب سے 5 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز اور سرٹیفیکیٹس آن لائن نیلامی (Auction ) زریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے جس کے براہ راست اثرات برطانوی پاؤنڈ کی قدر پر مرتب ہوں گے۔ گزشتہ روز بھی برطانوی مرکزی بینک (Bank Of England ) کی طرف سے پاؤنڈ سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی اوپن مارکیٹ میں فروخت کے زریعے 1 بلیئن پاؤنڈ اکھٹے کئے گئے تھے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 11-00 بجے امریکی مارگیج مارکیٹ انڈیکس (Mortgage Market Index ) جاری کیا جائے گا۔ جبکہ شام 5-00 بجے امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے 10 سالہ مدت کے بانڈز اور ڈالر سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس آن لائن نیلامی کے زریعے امریکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق شام 6-00 بجے ستمبر 2022ء کی امریکی کور پی۔پی۔آئی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت امریکی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC ) کی حالیہ میٹنگ کے منٹس جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11-00 بجے ( برصغیر اور دنیا کے زیادہ تر حصوں کے مطابق 13 اکتوبر) کو ورلڈ بینک اور آئی۔ایم۔ایف کی سالانہ میٹنگز کے دوسرے دن کا آغاز ہو گا۔ اسطرح آج کا مصروف ترین معاشی دن اختتام پزیر ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button