آج کی ٹریڈ پر اثر انداز ہونے والے واقعات

آج سوموار،17 اکتوبر 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء سنگاپور کی معاشی رپورٹس سے ہوں گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے سنگاپور کی سالانہ اور ستمبر 2022ء کی نان آئل برآمدات (Non Oil Exports ) کی رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ ان کے علاوہ بیلینس آف ٹریڈ ڈیٹا کا بھی اجراء ہو گا۔ صبح 4-30 بجے جاپانی کی صنعتی پیداواری رپورٹ ( Industrial Production report ) شائع کی جائے گی ۔ یہ انتہائی اہم رپورٹ ہے جو کہ جاپانی ین (JPY ) اور Nikkei225 کی کارکردگی پر اثر انداز ہو گی۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے ترکی کی بیلنس آف ٹریڈ رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ 12-30 بجے کینیڈا اور امریکہ کی آٹو موبائل سیکٹر کی پیداواری رپورٹس کا اجراء کیا جائے گا۔ دوپہر 1-00 بجے فرانسیسی محکمہ خزانہ کی طرف سے قلیل المدتی یورو سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز (Short Term bonds ) آن لائن نیلامی کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پیش کئے جائیں گے۔ شام 6-00 بجے امریکی بجٹ کے ماہانہ تبدیلیوں کے اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے۔

عالمی معیاری وقت کے مطابق شام 6-00 بجے ہی کینیڈا کی بیلنس آف ٹریڈ رپورٹ شائع کی جائے گی جس کے اثرات کینیڈین اسٹاکس اور کرنسی کینیڈین ڈالرز، دونوں پر ہی ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسی وقت کینیڈا کی گزشتہ بارہ ماہ ( ایک سال) کی تجارتی رپورٹ (Trade Report ) اور بیرونی سرمایہ کاری کا سالانہ ڈیٹا ( FDI Data ) جاری کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی آج کی ٹریڈ کا عالمی دن اختتام پزیر ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button