آج کے اقتصادی کیلنڈر کا جائزہ

آج جمعرات، 8 دسمبر 2022ء ہے۔ معاشی دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کے بلیٹن سے ہو گی۔ اسی وقت آسٹریلیا کی اکتوبر 2022ء کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ انتہائی اہم ہے اور آسٹریلین ڈالر (AUD) سمیت آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اپنے اثرات مرتب کرے گی۔ 3.35 بجے جاپان کے 5 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز آن لائن نیلامی کے ذریعے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ فرانس کی Private Non Farm Payroll رپورٹ 6.30 بجے جاری کی جائے گی۔

امریکہ کے ہفتہ وار بیروزگاری کے claims کا ڈیٹا عالمی معیاری وقت کے مطابق 1.30 بجے جاری ہوں گے جبکہ 4 ہفتوں کا Unemployment Claims کا ڈیٹا بھی اسی وقت جاری ہو گا۔ 15.30 بجے قدرتی گیس کے اسٹاکس کا ہفتہ وار امریکی ڈیٹا بھی 15.30 بجے ہی جاری کیا جائے گا۔ یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی تقریر 18.30 پر نشر کی جائے گی۔ آج کے معاشی دن کا اختتام عالمی معیاری وقت کے مطابق 23.00 بجے کوریا کی Current Acoount Report کی اشاعت کے ساتھ ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button