پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز انتہائی منفی رجحان کے ساتھ ہوا یے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث آج زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں ۔ اسکے علاوہ آج کاروباری ہفتے کا آخری دن اور اکتوبر کا رول اوور ویک ہے اس وجہ سے بھی ٹریڈرز اہنی پوزیشنز کو فروخت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 198 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41500 کی نفسیاتی حد توڑتے ہوئے 41404 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک سرمایہ کاری کے حجم میں 0.48 فیصد کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس میں بھی شدید مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے جو کہ اب تک 139 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15150 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button