آج کے معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ پر کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں ؟
آج بدھ، 2 نومبر 2022ء ہے۔ دن کی ابتداء عالمی وقت کے مطابق 12-30 بجے آسٹریلین بلڈنگ پرمٹس رپورٹ سے ہوا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی ہی گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کے اجراء کا ستمبر 2022 ء کا ڈیٹا (Home Loans Data ) بھی اسی وقت جاری کیا گیا۔ صبح 7-00 بجے جرمنی کی ٹریڈ بیلینس رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ جبکہ اس وقت جرمنی کی ہی ستمبر 2022ء۔ کی درآمدی رہورٹ (Imports Report ) اور برآمدی ڈیٹا (Exports Data ) بھی جاری کئے جائیں گے۔ یہ انتہائی اہم معاشی رپورٹس ہیں جن کے اثرات یورو (EUR ) کی قدر کے علاوہ Dax30 کی قدر پر بھی مرتب ہوں گے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ستمبر 2022ء کا بیروزگاری کا جرمن ڈیٹا (Unemployment report ) بھی اسی وقت شائع کی جائے گی۔
اسپین کی صنعتی پیداوار کی اکتوبر 2022ء کی پرچیز مینیجرز انڈیکس رپورٹ (Manufacturing PMI Report ) آج عالمی معیاری وقت کے مطابق 8-15 بجے جاری کی جائے گی جس کے اثرات یورو اور Ibex35 پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ یہ پی۔ایم۔آئی رپورٹ S&P Global کی طرف سے جاری کی جائے گی۔ جبکہ اٹلی، فرانس، جرمنی اور یورو زون کی یہی PMI Reports آج عالمی معیاری وقت کے مطابق 9-00 بجے صبح کو جاری کی جائیں گی۔ امریکہ کے معاشی ادارے کی طرف سے بیروزگاری کا ڈیٹا (Unemployment Change Data ) بھی آج 12-15 بجے دوپہر کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ امریکی زرائع توانائی میں سے پیٹرولیم ریزروز کی رپورٹ (EIA Gasoline Stocks report ) برائے اکتوبر 2022 ء کا اجراء 2-30 بجے کیا جائے گا۔ آج کا اہم ترین فیصلہ امریکی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی طرف سے شرح سود میں اضافے کا اعلان عالمی معیاری وقت کے مطابق شام 6-00 بجے کیا جائے گا۔ جس کا اعلان فیڈرل ریزرو کی طرف سے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے اثرات نہ صرف امریکی ڈالر (USD ) اور امریکی معاشی مارکیٹس (U.S Financial Markets ) بلکہ عالمی معیشت (Global Economy ) کی ہر سطح کی مارکیٹس پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔