آج کے معاشی واقعات اور آپکی ٹریڈ پر ان کے اثرات

آج 3 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق معاشی سرگرمیوں کی ابتداء 12-30 بجے آسٹریلیا کی ٹریڈ رپورٹ سے ہوئی۔ جبکہ اسی وقت برآمدی رپورٹ (Exports Data ) اور درآمدی اعداد و شمار (Import Data ) بھی جاری کئے گئے۔ صبح 7-00 بجے ترکی کی افراط زر (Inflation ) کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ 9-00 بجے صبح اٹلی کی ستمبر 2022ء کی بیروزگاری کی رپورٹ (Unemployment Report) شائع کی جائے گی۔ جس کے اثرات یورو (EUR) اور FTSEMIB سمیت دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گے۔ 9-30 بجے صبح برطانیہ کی سروسز سیکٹر کی اکتوبر 2022ء کی پی۔ایم۔آئی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

اسپین کے 5 سالہ یورو سرمایہ کاری بانڈز عالمی معیاری وقت کے مطابق 9-30 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو بذریعہ آن لائن نیلامی فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جس کے اعداد و شمار یورو اور Ibex35 کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جبکہ فرانس کے اسی نوعیت کے 10 سالہ مدت کے طویل المدتی بانڈز (Long Term Bonds ) عالمی وقت کے مطابق 10-00 بجے فروخت کے لئے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پیش کئے جائیں گے جن کے اثرات ممکنہ طور پر یورو اور CAC40 پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں رپورٹ دوپہر 12-00 بجے جاری کی جائے گی۔ جس سے FTSE100 اور برطانوی پاؤنڈ (GBP ) کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کینیڈا کی ٹریڈ رپورٹ (Trade report ) بھی دوپہر 12-30 بجے ہی جاری کی جائے گی۔جبکہ اسی وقت امریکہ کی نان فارم پیداواری رپورٹ (Non Farm Productivity Report) کا اجراء ہو گا۔ جس کے بعد امریکی معاشی رپورٹس کی ایک پوری سیریز جاری کی جائے گی جن میں جن میں Non Farm PMI اور ISM Non Farm PMI شامل ہیں۔ عالمی وقت کے مطابق 2-00 بجے دوپہر کو امریکی فیکٹری آرڈرز رہورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ قدرتی گیس کے اسٹاک کی رپورٹ کا اجراء دن 2-30 بجے متوقع ہے۔ کینیڈا کے محکمہ خزانہ کے 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈز اور سرٹیفیکیٹس بذریعہ آن لائن نمائش شام 5-00 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جس کے اعداد و شمار کینیڈین اسٹاکس اور کینیڈین ڈالر (CAD) کی قدر پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ عالمی معاشی دن کا اختتام رات 11-30 بجے جاپان کی بیرونی سرمایہ کاری کی رپورٹ (Foreign Direct Investment Report) جاری کی جائے گی جس کے اثرات جاہانی ین (JPY ) اور Nikkei-225 کی قدر پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button