آج کے ممکنہ عالمی معاشی واقعات کا جائزہ۔

آج بدھ، 23 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی دن کی سرگرمیوں کی ابتداء 1.00 بجے سنگاپور کے GDP Growth Rate Data سے ہوئی۔ سال 2022ء کے تیسرے کوارٹر کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ کا اجراء بھی اسی وقت ہوا ہے۔ سنگاپور کی ہی Core Inflation Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 5.00 بجے جبکہ CPI Report بھی اسی وقت ریلیز کی جائے گی۔ یہ تمام ڈیٹا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے اثرات Asian Markets پر مرتب ہوں گے۔

فرانس کا نومبر Services PMI کا جائزہ اور تخمینہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 8.15 بجے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت Composite سیکٹر کا جائزہ اور تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ جرمنی کے صنعتی پیداواری کا PMI Flash عالمی وقت کے مطابق 8.30 بجے جاری ہو گا۔ یہ جائزہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسکے اثرات Dax30 کے علاوہ یورو (EUR) پر بھی ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اس تخمینے سے ملک میں افراط زر (Inflation) کی صورتحال کا بھی اندازہ قائم کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ جرمنی اور فرانس کے یہ Flash جائزے S&P گلوبل کی طرف سے جاری کئے جائیں گے۔ یورپی یونین کے صنعتی پیداوار کے PMI Flash بھی 9.00 بجے جاری کئے جائیں گے۔ برطانیہ کے PMI Flash بھی 9.30 بجے ریلیز ہوں گے۔ جبکہ جرمنی کے 30 سالہ سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس 10.30 بجے آن لائن نیلامی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

امریکہ کی Durable Goods کا اکتوبر 2022ء کا ڈیٹا عالمی معیاری وقت کے مطابق 1.30 پر جاری کیا جائے گا۔ جبکہ نومبر 2022ء کے Initial Jobless Claims کا اجراء بھی اسی وقت ہو گا۔ امریکہ کی ہی اکتوبر 2022ء کی New Homes کی سیلز رپورٹ دوپہر 3.00 بجے شائع کی جائے گی یہ رپورٹ خاصی اہمیت کی حامل ہے اور Construction PMI کا اہم حصہ شمار کی جاتی ہے جبکہ اسی کی بنیاد پر نومبر 2022ء کے Construction PMI کا بھی تعین کیا جا سکے گ جس کا اجراء دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران کیا جائے گا۔ عالمی معاشی دن کا آخری ایونٹ امریکی قلیل المدتی اور کینیڈا کے 30 سالہ مدت کی میچورٹی کے سرمایہ کاری بانڈز کی عالمی معیاری وقت کے مطابق 5.00 بجے بذریعہ آن لائن نیلامی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی فروخت ہو گا جس کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹس کی سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button