آج کے Scheduled معاشی واقعات اور انکے اثرات

آج 18 نومبر 2022ء ہے۔ آج کے عالمی معاشی دن کی ابتداء صبح 7.00 بجے برطانیہ کی Retail Sales Report سے ہو گی جو کہ موجودہ کساد بازاری (Recession) کی صورتحال میں برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور دیگر معاشی اعشاریوں کی قدر پر اثرات مرتب کرے گی۔ یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ مانیٹری پالیسی اور یورپی معاشی صورتحال کے بارے میں 8.30 بجت تقریر کریں گی۔ اٹلی کی Building Permits کی رپورٹ 10.00 بجے جاری کی جائے گی۔

کینیڈا کی خام مال (Raw Material) کی رسد کے بارے میں رپورٹ 12.30 بجے شائع یو گی جس کے اعداد و شمار کینیڈین ڈالر (CAD) کی قدر پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جبکہ 1.30 بجے Foreign Securities کی رپورٹ 1.30 بجے ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ ایک اور کینیڈین رپورٹ جو کہ معاشی اعشاریوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے وہ PPI ڈیٹا کا اجراء ہے جس کے ساتھ ہی عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button