آسٹریلوی ڈالر اور امریکی ڈالر کے پیئر کا معاشی جائزہ
امریکی پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر رپورٹ ( PCE ) کے اجراء کے بعد بھی آسٹریلین ڈالر اور امریکی ڈالر ( AUD/USD ) کا جوڑا 0.6363 کی 2022ء کی کم ترین سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت بھی یہ پیئر 0.64 کی مضبوط سپورٹ کے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگرچہ آج مشرق بعید (Asian Pacific ) مارکیٹس میں آسٹریلوی مرکزی بینک ( Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے توقعات سے کم شرح سود (Interest Rates) میں اضافہ کیا گیا تاہم اس کا بہت کم دباؤ آسٹریلین کرنسی پر نظر آیا۔ کیونکہ اعلانات کے برعکس آسٹریلین مرکزی بینک مانیٹری پالیسی (Monetary Policy ) کو موثر انداز میں نافذ نہیں کر پایا ہے اور عالمی معاشی ادارے اپنے تخمینوں میں آسٹریلوی معیشت کے 2022 ء کے آخری کوارٹر میں افراط زر ( Inflation ) کے آسٹریلوی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جانے کی پیشگوئی کرچکے ہیں۔ ماہرین معیشت کے مطابق اگر آسٹریلوی مرکزی بینک نے مانیٹری اقدامات نہ لئے تو 2023ء کا پہلا کوارٹر آسٹریلوی معیشت کو کساد بازاری ( Recession ) کا شکار کر سکتا ہے۔ دوسری طرف فیڈرل ریزرو کی طرف سے نومبر 2022 ء نے مزید 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اشارہ دیا ہے اور ابھی سے مسلسل دباؤ کا شکار یہ کرنسی پیئر کیلئے آنیوالا معاشی دورانیہ مزید گراوٹ کے منفی ٹریگرز لانیوالا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔