آسٹریلیا کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلیا کی پہلی سرکاری کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI ) جاری کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے دیگر ممالک کی نسبت آسٹریلیا کی غیر سرکاری تنظیمیں یہ ڈیٹا جاری کرتی تھیں تاہم اگست 2022 ء سے یہ تمام اعداد و شمار قومی ادارہ برائے شماریات (National Department of Statistics) نے جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں تا کہ موجودہ بین الاقوامی معاشی بحران ( Global Economic Crisis ) میں شکوک و شبہات سے بچا جا سکے۔ جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق اگست 2022ء کے دوران ملک میں افراط زر ( Inflation ) کی گزشتہ بارہ ماہ کی اوسط 20 بنیادی پوائنٹس کم ہو کر 6.8 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ شرح 7 فیصد تھی۔ اس طرح جاری کئے گئے اعداد و شمار توقعات کی نسبت مثبت رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اہم ترین رپورٹ کے آسٹریلین ڈالر (AUD ) اوردیگر معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button