آسٹریلین ایمپلائمنٹ رپورٹ کا جائزہ۔
آج جاری ہونیوالی آسٹریلین ایمپلائمنٹ رپورٹ ( Australian Employment Report) کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس رہے ہیں۔ اس سے قبل جاری کی جانیوالی تخمینہ رپورٹ ( Estimated Report) کے مطابق اگست 2022 ء کے دوران 33500 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل جاری کی جانیوالی تخمینہ رپورٹ کے مطابق 35 ہزار نئی ملازمتوں کے اجراء کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح اگست کے دوران لیبر مارکیٹ ( Labour Market) کی پرفارمنس ( Performance ) توقعات کی نسبت سست رہی ہی اور لیبر مارکیٹ ایشیائی مارکیٹ ( Asian Market) کی طرح معیشت کی سست روی کی لپیٹ میں نظر آ رہی ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار میں سب سے تشویشناک پہلو آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کی شرح ( Un-employment Ratio) ہے ۔ گزشتہ ماہ کے دوران آسٹریلین لیبر مارکیٹ ( Austraian Labour Market) میں بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد رہی جبکہ متوقع شرح 3.4 فیصد تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلتی جائزہ ( Comparative Analysis) جولائی 2022 ء کے ساتھ کیا جائے تو جولائی 2022 ء میں نئی ملازمتوں میں 50 ہزار سے زائد نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بیروزگاری کی شرح بھی 3.3 فیصد تھی۔ جس سے معیشت پر عالمی معاشی بحران اور کساد بازاری کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اگر ہم جزوی ملازمتوں ( Part Time Jobs ) کا جائزہ لیں تو رپورٹ کے مطابق اگست 2022 ء کے دوران 25300 جز وقتی ملازمتوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ استعداد کار ( Active Performance) کو استعمال کرنے کی شرح ( Utilisation rate) بھی 9.4 فیصد کے ساتھ گزشتہ 40 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوقات کار کی اوسط ( Working Hours ) میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جولائی 2022 ء میں بھی یہ شرح 0.8 فیصد ہی رہی تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر رپورٹ یہ رپورٹ جولائی 2022 ء سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن اس کا تشویشناک پہلو لیبر مارکیٹ کی منفی استعداد کار میں مسلسل اضافہ ہے۔ یقینی طور پر اس کے منفی اثرات ملک کے معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر مرتب ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔