اس ہفتے امریکی معیشت پر اثرانداز ہونے والے دو اہم واقعات۔

اقتصادی کیلنڈر پر آج سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران دو ایسے واقعات ہیں جن کے گہرے اثرات امریکی ڈالر اور فائنانشل مارکیٹس ہر مرتب ہوں گے۔  ان میں سے ایک تو جی۔ڈی۔پی رہورٹ اور دوسرا فیڈرل ریزرو کی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ ہے۔  آج 12-30 عالمی معیاری وقت کے مطابق سال 2022ء کے دوسرے معاشی کوارٹر کی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ اور پرائس انڈیکس ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ اس رپورٹ سے پہلے عالمی مارکیٹس میں ٹریڈ سست روی کی شکار رہے گی اور ڈالر کی آئندہ پرفارمنس کا دارومدار بھی بڑی حد تک اس رپورٹ کے اعداد و شمار پر ہو گا۔ بین الاقوامی معاشی بحران اور کساد بازاری کے تناظر میں یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اسکے علاوہ دوسرا اہم ایونٹ 26 جولائی کو فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ ہے، جس میں 75 بنیادی پوائنٹس بنیادی شرح سود کا اضافہ متوقع ہے۔ اس میٹنگ کی تفصیلات 26 جولائی عالمی معیاری وقت شام 6 بجے جاری کی جائیں گی۔ موڈیز کے مطابق اس میں شرح سود میں اضافے کے علاوہ ڈالر کے اہداف اور معاشی اعشاریوں کا جائزہ شامل ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button