اقتصادی کیلنڈر پر نشانات اور اشاروں کو کیسے پڑھیں ؟

اقتصادی کیلنڈر طے شدہ قومی اور بین الاقوامی واقعات کی تاریخیں اور ممکنہ اثرات کے بارے میں مختلف اصطلاحات اور علامتوں سے مرتب کئے جاتے ہیں۔ جو کہ ممکنہ طور پر دی گئی منڈیوں یا اثاثوں کی قدر کو متاثر کر سکتے ہیں۔لیکن بعض واقعات ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ اہم اور بعض کم اہمیت کے حامل ہوتے ہیں    اس لئے اقتصادی کیلنڈر کو استعمال کرنے سے پہلے اس کے نشانات اور علامتوں کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔ اقتصادی کیلنڈر پر ہر ایونٹ کی نوعیت اور تاریخ کو منافع کی صلاحیت کو زیادہ کرنے کے لئے تجارتی اشارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ خبروں میں بار بار چلنے والے واقعات جیسا کہ شرح سود، تجارتی توازن اور افراط زر پر ہونیوالے فیصلے اس میں شامل ہوتے ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کچھ واقعات بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاو کو متاثر کر سکتے ہیں۔ لیکن تنہا واقعات کا معاشی اثر اور ٹائم لائن کم یقینی ہوتی ہے۔ اس لئے اقتصادی کیلنڈر کے اشاروں کی زبان سمجھنا اور زیادہ ضروری ہو جاتا ہے۔                                                                                                                                        زیادہ تر معاشی کیلنڈر ہر واقعہ کی مختصر تاریخ اور "حقیقی” ، "پیشگوئی شدہ” نمبر جس کو فیصد کی علامت یا کرنسی کے نشان سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اسکے ساتھ مثبت یا منفی کا نشان لگایا گیا ہوتا ہے تا کہ صارفین اس ایونٹ کے مثبت یا منفی اثرات کا تعین کر سکیں۔ ایونٹ کے وقوع پزیر ہونے کا یہ نمبر تجارتی جذبات اور ٹریڈنگ پر نفسیاتی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔                                                                                                                           آپ کے کیلنڈر پر "Back” کا بٹن اس نوعیٹ کی دیگر خبروں کے لنک پر جانے اور "حقیقی” کا بٹن اس واقعے کے اثرات کے بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہیں۔ آپ کا کیلنڈر ہر ایونٹ کے بارے میں پس منظر بھی فراہم کرتا ہے۔ اور موازنہ کا بٹن آپکو ایونٹ کی اس دن کی کارکردگی کا اس جیسے دوسرے دنوں کے اثرات سے تقابلہ بھی فراہم کرتا ہے۔   بنیادی معلومات فراہم کرنے کے علاوہ اقتصادی کیلنڈر آپ کو آن لائن نتائج کو فلٹر کرنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ ریڈ یا گرین کے نشانات پیشگوئی کے مثبت یا منفی ہونے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح ستارے کا نشان ٹریڈر کو واقعے کے اثرات کے لحاظ سے فلٹر کرنے کیلئے آپشن کا نشان یے۔۔ اسی طرح آپ مختلف ایونٹس کو منتخب کر کے کلک کر کے تفصیلات کر انڈیکیٹرز کی مدد سے پڑھ سکتے ہیں ادی طرح انٹرا ڈے ٹریڈر پرائس کے بٹن پر کلک کر کے اسی دن کی سٹریٹیجی بنانے کے لئے دن کے مختلف حصوں کی ریڈ یا گرین نشانات کی مدد سے واقعے کے اس دن کے مختلف حصوں پر اثرات کا جائزہ لینے کے لئے پیشگوئی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔   چاہے آپ شارٹ یا لانگ ٹرم ٹریڈ کر رہے ہوں یا انٹرا ڈے۔ آپ اس واقعے کے اثرات کو اپنی ٹریڈ کی ٹائپ کے لحاظ سے نتائج کو فلٹر کر کے اپنی سٹریٹیجی بنا سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button