امریکی NFP رپورٹ، آج کے متوقع معاشی واقعات پر نظر

آج جمعہ، 2 دسمبر 2022ء ہے۔ آج کے دن کا سب سے اہم شیڈولڈ ایونٹ امریکی Non Farm Payroll Data کا اجراء ہے جس پر عالمی مارکیٹس (Global Markets) سے جڑے ہر شخص کی نظریں ہیں۔ NFP رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 18.30 بجے) جاری کی جائے گی۔
اس کے اعداد و شمار نہ صرف ڈالر انڈیکس (DXY) بلکہ اسٹاکس، کماڈٹیز اور دیگر تمام طاقتور عالمی کرنسیز کی قدر پر اثرات مرتب ہوں گے۔ اسی رپورٹ کی بناء پر FOMC کی میٹنگ میں شرح سود (Interest Rate) اور امریکی مانیٹری پالیسی کا تعین کیا جائے گا۔ توقعات سے مثبت رپورٹ کے سامنے آنے کو امریکی لیبر مارکیٹ کی اسٹرینتھ سے تعبیر کیا جائے گا جس کے نتیجے میں کماڈٹیز بالخصوص سونے (Gold) اور اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافے کا امکان ہے اور امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم اگر رپورٹ کا ڈیٹا توقعات کے برعکس منفی رہا تو اسٹاکس اور کماڈٹیز میں Risk Factor کے بڑھنے سے ان کی طلب و قدر میں کمی اور امریکی ڈالر جارحانہ موڈ اختیار کر سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر عالمی کرنسیز پر بھی اسکے اثرات امریکی ڈالر کے معکوس ہوں گے۔

رپورٹ کے اجراء سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق آج جاری کی جانیوالی رپورٹ میں 2 لاکھ کے قریب نئی ملازمتوں کے اجراء کی جا رہی ہے جبکہ گذشتہ رپورٹ میں 2 لاکھ 67 ہزار ملازمتیں امریکی لیبر مارکیٹ میں میں پیدا ہوئی تھیں اسطرح پہلے سے ہی امریکی لیبر مارکیٹ کے سکڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ تاہم حتمی ڈیٹا کے سامنے آنے پر عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر اسکے اثرات کا تعین کیا جا سکے گا۔ اسی رپورٹ کے انتظار میں امریکی ڈالر گذشتہ روز سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ سونا (Gold) اگست 2022ء کے بعد پہلی بار 18 سو ڈالر فی اونس کے نفسیاتی مارک کو عبور کر گیا ہے۔ توقعات کے برعکس منفی رپورٹ سے یہ صورتحال بدل سکتی ہے اور سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی قدر میں کمی واقع ہو سکتی ہے اور ڈالر جارحانہ موڈ میں واپس چلا جائے گا جس سے یورو، ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر رواں ہفتے کی حاصلات (Gains) کھو سکتے ہیں اور گولڈ بھی واپس 1750 ڈالر کی محدود ٹریڈ کی طرف لوٹ سکتا ہے۔ جبکہ مثبت رپورٹ کماڈٹیز کے علاوہ اسٹاکس اور یورو سمیت دیگر عالمی کرنسیز کو پیشقدمی کا لائسنس جاری کر دے گی جس سے FOMC کی میٹنگ تک ڈالر اپنی قدر کو دیگر عالمی کرنسیز اور سونے کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوا دیکھا جا سکے گا۔ اسی وقت کینیڈا کی Employment report بھی جاری کی جائے گی۔ تاہم کینیڈین ڈالر (CAD) اور اسٹاک کینیڈین لیبر رپورٹ کی بجائے امریکی رپورٹ کا انتظار کر رہئ ہیں ان سب سے قبل جرمنی اور فرانس کی ٹریڈ بیلینس رپورٹس کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے کیا جائے گا۔ یہ رپورٹس یورو کے لئے عمل انگیز (Catalyst) کا کردار ادا کریں گی۔ دیگر واقعات کے برعکس آپ کی ٹریڈنگ سکرین کا منظرنامہ NFP کے نتائج آج شام تک طے کریں گے اور اگلے کئی روز تک امریکی ڈالر کی سمت کا تعین بھی اس کے بعد کیا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button