انٹرا ڈے ٹریڈ میں اکنامک کیلنڈر کا استعمال کیسے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ ؟؟؟

(تحریر: روبینہ کوثر)۔۔۔ ایک ٹریڈر کے لئے اکنامک کیلنڈر معاشی لحاظ سے آنکھوں کی حثیت رکھتا ہے۔ جن کی مدد سے سیاسی و معاشی واقعات کے شیڈول کو دیکھ کر دوران ٹریڈ فیصلے کئے جاتے ہیں ۔ اکنامک کیلنڈر کسی ٹریڈر کا سب سے اچھا دوست ہے جس پر ایک نظر دوڑا کر آپ کسی دن ٹریڈ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اکنامک کیلنڈر آپ کو واقعات سے آگاہی دے کر انٹرا ڈے یعنی روزانہ کی شارٹ ٹرم ٹریڈ میں بھی فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے یعنی اگر تین بجے دوپہر کوئی واقعہ شیڈولڈ ہے ، آپ اگر اکنامک کیلنڈر سے باخبر ہیں تو 2 بجے تک اپنی پوزیشن فارغ کر کے اس ایونٹ کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اب براہ راست ایکوئیٹی یا فاریکس پوزیشن کو خریدنا بہتر رہے گا یا ایڈوانس سیل کرنا اچھا رہے گا ۔ اسطرح ہم یہ نہیں کہہ سکتے  کہ لانگ ٹرم پوزیشنز کے لئے اکنامک کیلنڈر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ اور شارٹ ٹرم کے لئے نہیں۔ یاد رکھیں دونوں طرح کی ٹریڈ میں حالات و واقعات سے آگاہ رہنا اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے ۔ انٹرا ڈے میں بھی دن کے مخصوص حصے میں ہونیوالی سرگرمیاں ٹریڈ کے نفع و نقصان کو طے کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں۔ جتنا آپ باخبر رہیں گے اتنا ہی آپ اپنی فائنانشل مارکیٹ کے لئے بہتر فیصلے کریں گے۔ میں اپنے قارئین کو یہ مشورہ بھی دوں گی کہ انٹرنیشنل ٹریڈ کے علاوہ لوکل مارکیٹ یا اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرتے وقت بھی دونوں طرح کے اکنامک کیلنڈرز استعمال کریں۔ بین الاقوامی منظرنامے پر بھی نظر ڈالیں اور پاکستانی مارکیٹ پر ممکنہ اثرات کے حامل شیڈولڈ ایونٹس کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی حاصل کریں۔  یہاں میں اپنا ایک تجربہ شیئر کرتی ہوں کہ ایک بار پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرتے ہوئے میں نے پاکستانی خبروں اور تجزیوں پر تو نظر ڈالی لیکن انٹرنیشنل ڈیٹا  دیکھنا بھول گئی۔ مارکیٹ بند ہونے سے پہلے تک مارکیٹ 500 سے زائد پوائنٹس مثبت تھی اور انٹرا ڈے میں میں اسی دن میں اچھی ٹرانزیکشنز کر چکی تھی کہ اچانک مارکیٹ نیچے جانا شروع ہوئی اور آخری آدھے گھنٹے میں بالکل کریش کرنے والی صورتحال ہو گئی ۔ پاکستانی چینلز پر سب کچھ معمول پر تھا ۔ بلوم برگ چینل لگانے پر خبر ملی کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کووڈ ٹیسٹ ہو رہا ہے اور انہیں تیز بخار ہے۔ جسکی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سمیت تمام انٹرنیشنل مارکیٹس میں کریش کر جانے  والی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس لئے دونوں طرح کا انفارمیشنل ڈیٹا آپکی ٹریڈ کے لئے اہم ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اکنامک کیلنڈر اور انفارمیشنل ڈیٹا آپ کیلئے فائدہ مند تو ہو سکتا ہے نقصان دہ ہرگز نہیں۔ اس لئے اگر آپ اچھے ٹریڈر بننا چاہتے ہیں اور محفوظ ٹریڈنگ ٹرانزیکشنز کرنا چاہتے ہیں تو ویل انفارمڈ رہیں۔ جسکا ایک بہترین سورس اکنامک کیلنڈر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button