اکنامک کیلنڈر کیسے استعمال کیا جائے ؟

تحریر : (روبینہ کوثر)۔۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اکنامک کیلنڈر ہمیں تاریخ کے ساتھ اہم قومی اور بین الاقوامی مستقبل میں پیش آنیوالے واقعات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے جن کا ہماری فائنانشل مارکیٹس کی ٹریڈ پر مثبت یا منفی اثر ہو سکتا ہے۔ چاہے ہم اسٹاکس ٹریڈر ہوں، کماڈٹیز کو خریدتے اور بیچتے ہوں یا پھر فاریکس کی دنیا میں منافع کمانے کی تلاش میں ہوں۔ اب یہاں یہ دیکھنے کے لئے کہ کون سا ایونٹ مارکیٹ پر کتنا اثر ڈال سکتا ہے ہمیں اپنی تجزیاتی حس کو غیر معمولی طور پر سرگرم کرنے کی ضرورت ہے۔ کونکہ اکنامک کیلنڈر پر بہت سے واقعات درج ہوتے ہیں جو کہ مختلف انداز میں فائنانشل مارکیٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں اب ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اکنامک کیلنڈر کو اپنے نفع کمانے کے پوٹینشل کے لئے کیسے استعمال کریں۔  یقینی طور پر مارکیٹ ہر خبر اور ہر واقعہ پر ایک مختلف انداز میں ردعمل دیتی ہے مثال کے طور پر فیڈ کے شرح سود پر فیصلے ٹریڈ بیلنسز اور انفلیشن رپورٹس ۔ اب ہمیں ان واقعات کے حوالے سے اپنی ٹریڈ سینس کے مطابق پیشگوئی قائم کر کے اپنی ٹریڈ سکرین پر کلک کرنا چاہیئے۔ اگرچہ باقی واقعات کا مارکیٹ اتنا گہرا اثر نہیں لیتی جتنا اس مارکیٹ کے اصل ماخذ ملک میں پیش آنیوالے کسی واقعہ کا ۔ اگر آپ ڈالر کو یورو کے مقابلے  میں ٹریڈ کر رہے ہیں اور اچانک ڈالر کا ریزرو ریٹ کم کر دیا گیا ہے اور فیڈ نے اعلان بھی کر دیا ہے تو آپکی ٹریڈ پر اسکا غیر معمولی اثر ہو سکتا ہے بہ نسبت ڈالر اور یورو کو ٹریڈ کرتے ہوئے ین یا یوان کے بارے میں خبر کے۔ اسی طرح اگر آپ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کر رہے ہوں اور جاپان کی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہو رہا ہو تو آپ کی ٹریڈ پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ لیکن اگر آپ جاپانی ایکوئٹیز یا کرنسی کی ٹریڈ لگا کر بیٹھے ہیں تو آپ کی ٹریڈ پر اس واقعے کا مثبت یا منفی اثر ضرور ہو گا۔ لیکن کچھ بین الاقوامی واقعات ایسے ضرور ہیں۔ جنکا دنیا کی ہر مارکیٹ پر ضرور ہوتا ہے ۔ جیسا کہ ہم نے پچھلے دنوں فیڈ ( فیڈرل ریزرو) کی طرف سے ڈالر کے ریزروز کی شرح سود میں ہونیوالی تبدیلی کا دنیا کی ہر مارکیٹ اور ہر کماڈٹی پر اثر دیکھا۔ اسی طرح یوکرائن جنگ کا اثر بھی دنیا کی ہر مارکیٹ پر ہوا ۔ یعنی بہت سے ایسے عالمی واقعات اور فیصلے ہیں جنکا اثر دنیا کی ہر مارکیٹ پر یکساں ہوتا ہے جیسا کہ  مارکیٹ میں تیل یا سونے کی قیمتوں کے بڑھانے کیلئے اوپیک کے اجلاس کا دن۔ ڈالر کی شرح سود کے فیصلے کا دن یا پھر چین جو کہ دنیا کی تجارت کے 60 فیصد توازن کو کنٹرول کرتا ہے میں کووڈ کے باعث لاک ڈاون کا فیصلہ۔ یاد رکھیں میڈیا اور اخبار کے علاوہ بہت سی جگہوں پر آپکی اپنی میچور تجزیاتی حس آپ سے اکنامک کیلنڈر کی تاریخوں پر خود نشان لگواتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button