جولائی 2022 ء کے آخری ہفتے کے اقتصادی کیلنڈر کی عالمی مارکیٹس میں کیا اہمیت ہے ؟

جولائی جو کہ معاشی سال کا پہلا مہینہ ہوتا ہے بلاشبہ پورے سال پر حاوی ہوتا ہے۔ کیونکہ اس میں پچھلے معاشی سال کی رپورٹس اور ڈیٹا بھی جاری کیا جاتا ہے اور نئے سال کی پالیسیز بھی بنتی ہیں۔ روائتی طور پر ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے لیکن جولائی 2022 ء یوکرائن جنگ، فوڈ سیکورٹی، توانائی کی قلت، معاشی بحران اور کساد بازاری اور طلب و رسد کے عدم توازن کی وجہ سے تاریخ کے اہم ترین سالوں میں سے ایک ہے اور اس معاشی سال کا پہلا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جولائی کے گزشتہ تین ہفتوں  کی طرح 25 جولائی یعنی آج سے شروع ہونیوالا ہفتہ بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ امریکی کنزیومر کانفیڈینس ڈیٹا، فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ، کور پی۔سی۔ای پرائس انڈیکس جاپانی کنزیومر کانفیڈینس اور سالانہ پرائس انڈیکس رپورٹ، اٹلی کے کئی سیاسی فیصلے بھی اسی ہفتے میں ہونے ہیں جو کہ اٹلی اور یورپیئن اسٹاکس کے علاوہ یورو کی قدر پر بھی براہ راست اثر انداز ہوں گے۔ کم و بیش ایسے ہی متوقع فیصلے برطانیہ میں بھی ہونے ہیں جو کہ فٹ۔سی اور برطانوی کرنسی پاوںڈز کی قدر جسے کیبل کہا جاتا ہے پر اثر انداز ہوں گے۔  اسی طرح آسٹریلین اور نیوزی لینڈ کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹس بھی اسی ہفتے جاری ہونی ہیں جن کے امپیکٹس آسٹریلین اور نیوزی لینڈ سیشنز اور مجموعی طور پر عالمی مارکیٹس پر اثر انداز ہوں گی۔ ان سب سے بڑھ کر فیڈرل ریزرو کی طرف سے 26 جولائی کی شام ( ایشیاء اور یورپ میں 27 جولائی کی صبح) 6 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق  میٹنگ کے بعد شرح سود میں 75 یا 100 بنیادی پوائنٹس شرح سود کا اضافہ کیا جائے گا جس پر آنیوالے دنوں میں عالمی فاریکس اور ڈالر انڈیکس کا دارومدار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button