مثبت اعداد و شمار کے ساتھ برطانوی لیبر رپورٹ جاری کر دی گئی۔

برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے نے لیبر رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارے کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں انگلینڈ اور ویلز میں 73 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اگر اس کا تقابلہ جون 2022 ء کے ساتھ کیا جائے تو اس میں یہ تعداد 31 ہزار تھی۔ اس سے پہلے بینک آف انگلینڈ کی طرف سے جاری کئے جانے والے تخمینے کے مطابق متوقع تعداد 42 ہزار تھی۔ اس طرح جولائی میں کل وقتی ملازمتوں میں توقعات سے 31 ہزار زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2020 ء میں کورونا کی وباء سے لے کر اب تک ملک میں 6 لاکھ 49 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے جو کہ بلاشبہ معاشی لحاظ سے ایک مثبت اعشاریہ ہے۔ تاہم ہفتہ وار تنخواہوں میں حقیقی معنوں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ افراط زر اور عالمی مالیاتی بحران نیز یوکرائن جنگ کی وجہ سے غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہونیوالا بے تحاشا اضافہ اور ذرائع توانائی کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔ لیکن مجموعی طور پر اس رپورٹ کے اعداد و شمار کو معاشی اعتبار سے مثبت کہا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button