یکم اگست 2022 ء: اقتصادی کیلینڈر کا مصروف ترین دن۔

آج یکم اگست 2022 ء ہے۔ ۔ باقی دنوں کے برعکس یہ اقتصادی کیلنڈر کا مصروف ترین دن ہے۔ اگرچہ آج عالمی مارکیٹس میں سوئٹزرلینڈ کے قومی دن کی چھٹی کی وجہ سے سوئس مارکیٹ اور اکنامک ان پٹ نہیں رہے گی اور اسی طرح کینیڈا میں سوک ڈے کی وجہ سے شمالی امریکہ کی فائنانشل مارکیٹس میں کینیڈین مارکیٹس کی معاشی سرگرمیاں شامل نہیں ہوں گی۔ آج صبح آسٹریلین مینوفیکچرنگ ہرفارمنس انڈیکس اسکے بعد یورپی کمیشن کے مختلف ممالک کی پی۔ایم۔آئی رپورٹس کے علاوہ پورے یورپی کمیشن کی مجموعی پی۔ایم۔آئی کے علاوہ برطانوی پی۔ای۔آئی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ یورپی یونین کی سب سے بڑی اور دنیا کی چوتھی بڑی معیشت جرمنی کا ریٹیل سیلز ڈیٹا بھی آج جاری کیا گیا۔ جبکہ انکے علاوہ متوقع رپورٹس میں عالمی معیاری وقت شام پانچ بجے یورپ کی ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کی جائے گی۔ عالمی معیاری وقت رات 10 بجے امریکی صنعتی روزگار رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جبکہ رات 10 بجے ہی امریکی صنعتی پیداوار کی پی۔ایم۔آئی رپورٹ جاری کی جائے گی جس پر آنے والے دنوں کے ڈالر انڈیکس کا دارومدار ہے۔ اسطرح عام دنوں کے برعکس اقتصادی کیلنڈر کے لحاظ سے یکم اگست 2022 ء سال کے مصرف ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button