یکم جولائی کے اکنامک کیلنڈر پر کون سے اہم ترین واقعات درج ہیں ؟
آج یکم جولائی کو کینیڈا ڈے کی وجہ سے کینیڈین مارکیٹس بند رہں گی۔ جبکہ عالمی معیاری وقت 8.30 پر برطانوی کنزیومر کریڈٹ رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اور اسی وقت ہی یعنی 8-30 پر ہی برطانوی بینکینگ لون رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ عالمی معیاری وقت 9-00 بجے یورو زون کی ماہانہ رپورٹ کے علاوہ نئے معاشی سال کے شروع ہونے پر سالانہ انفلیشن رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اور اسی طرح جرمن، اٹالین، فرینچ اور اسپینش انفلیشن رپورٹس کااجراء بھی ہو گا۔ اس کے عالمی معیاری وقت ایک بج کر 45 منٹ پر اہم ترین ایس اینڈ پی عالمی صنعتی پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کی جائے گی۔ پاکستان کے ٹریڈرز کے لئے بھی یہ نئے معاشی سال کی ابتداء ہے۔ شام میں امریکی ڈالر انفلیشن رپورٹ بھی آج کے شیڈول میں شامل ہے اور عالمی معیاری وقت 3 بجے برطانوی افراط زر کی رپورٹ بھی کیلینڈر کا حصہ ہے۔ اسی طرح یورپی مرکزی بینک کی یورپیئن اکانومی پر ماہانہ اور سالانہ رپورٹس بھی 9 بجے عالمی معیاری وقت پر شیڈولڈ ہیں۔ واضح رہے کہ یکم جولائی سے 4 جولائی تک براعظم شمالی امریکہ کی فائنانشل مارکیٹس کیلئے سست سرگرمیوں والے دن کہے جاتے ہیں کیونکہ یکم جولائی کو کینیڈین نیشنل ڈے جبکہ 4 جولائی کو امریکی دن کی مناسبت سے امیریکن مارکیٹس بند رہتی ہیں۔ اس طرح یکم جولائی اکنامک کیلنڈر پر واقعات کے اعتبار سے مصروف ترین دن شمار ہوتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔