12 اگست 2022 ء کے اقتصادی کیلنڈر کے اہم واقعات جو آپ کی ٹریڈ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
آج 12 اگست 2022 ء ہے۔ آج کے دن کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے کنزیومر انفلیشن کی تخمینہ رپورٹ کے ساتھ کیا گیا۔عالمی معیاری وقت صبح 6 بجے برطانوی ماہانہ جی۔ڈی۔پی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جبکہ 6.00 بجے ہی برطانوی صنعتی پیداواری رپورٹ اور صنعتی شرح نمو کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ آج کا دن برطانوی مارکیٹس کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آج جولائی کی مکمل معاشی رپورٹس بھی عالمی معیاری وقت صبح 6 بجے ریلیز کی جائیں گی۔ جن میں افراط زر، تعمیراتی شعبہ، کرنٹ اکاؤنٹ اور ٹریڈ بیلینس رپورٹس شامل ہیں۔ صبح 6.45 بجے فرانس کی مختلف معاشی رپورٹس جاری ہوں گی۔ صبح 7.00 بجے ترکی کی انفلیشن رپورٹ، ٹریڈ رپورٹ اور ریٹیل سیلز کی ماہانہ اور سالانہ رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔ عالمی معیاری وقت دوپہر 12.00 بجے امریکی ریاست مشی گن کا معاشی ڈیٹا اور امریکی ایکسپورٹس رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ اس طرح آج کاروباری ہفتے کا آخری دن عالمی مارکیٹس کی ٹریڈ اور انڈیکس پر ممکنہ طور پر کافی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔