19 جولائی کا اقتصادی کیلنڈر آسٹریلیا کے معاشی منظر نامے پر کیسے اہمیت کا حامل ہے ؟
رواں ہفتے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی اہم ترین میٹنگ منگل کے روز دوپہر ایک بجے متوقع ہے جس میں کرنسی ریٹ سمیت مانیٹری پالیسی کے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پالیسی کے اعلان سے پہلے بینک کی بورڈ میٹنگ ہو گی جسکا ون پوائنٹ ایجنڈا عالمی معاشی بحران کے آسٹریلین معیشت پر اثرات پر غور کرنا ہے۔ جبکہ منگل کے روز ہی دوپہر 2 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق آسٹریلین مرکزی بینک کی ڈپٹی گورنر مشیل پلاک افراط زر اور بڑھتی ہوئی شرح سود کے عام صارفین پر اثرات کے بارے میں سیمینار سے خطاب کریں گی جس میں وہ عام گھریلو صارفین کو افراط زر سے بچانے کے لئے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی حکمت عملی پر تفصیل سے وضاحت دیں گی۔ جبکہ 11-30 بجے آسٹریلین مقامی وقت کے مطابق ( عالمی معیاری وقت 4-30) بجے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ کے منٹس جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ اسکے ایک گھنٹے کے بعد گورنر آسٹریلین مرکزی بینک فلپ لو، میلبورن میں آسٹریلین بزنس اسٹریٹیجک فورم سے خطاب کریں گے جس میں مانیٹری پالیسی کے بارے میں ریزرو بینک آف آسٹریلیا اور آسٹریلین حکومت کی ترجیحات کے بارے میں تقریر متوقع ہے۔ اس طرح کل 19 جولائی 2022ء کا دن اقتصادی کیلنڈر پر آسٹریلین معیشت کے افق پر پیش آنیوالے کئی اہم واقعات سموئے ہوئے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔