26 اگست 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر کیا بتا رہا ہے ؟
آج 26 اگست 2022 ء ہے۔ آج کے دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق جاپان کے 3 ماہ کے قلیل المدتی ین سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس اور بلز کی نیلامی سے ہو گی۔ 6 بج کر 45 منٹ پر فرانسیی بزنس کانفیڈینس رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ 8 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق اٹلی کی بزنس کانفیڈینس رپورٹ جاری ہو گی۔ جبکہ 11 بجے میکسیکو کا بیلینس آف ٹریڈ ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ 12 بجے دوپہر امریکی عوام کی اوسط آمدنی اور اخراجات کی رپورٹ جاری ہو گی ۔ جبکہ ہول سیل اشیاء کا ڈیٹا 2 بجے جاری کیا جائے گا۔ سہ پہر 3 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق کینیڈا کا نظر ثانی شدہ بجٹ بیلینس ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔