6 ستمبر 2022 ء کا اقتصادی کیلنڈر
آج 6 ستمبر 2022 ء ہے۔ دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے ہانگ کانگ کی گلوبل مینوفیکچرنگ پرفارمنس انڈیکس سے ہو گا۔ 4-30 بجے ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی مینٹنگ شیڈولڈ ہے جس میں شرح سود کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے اثرات آسٹریلیا کی کرنسی اور اسٹاک ایکسچینج دونوں ہر ہی مرتب ہوں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 1-45 بجے دوپہر کو امریکی گلوبل سروسز پرفارمنس انڈیکس ریلیز کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت امیریکن نان مینوفیکچرنگ پرفارمنس انڈیکس بھی جاری ہو گا۔ 3-30 بجے امریکی ڈالر سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس بزریعہ نیلامی مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات 11-00 بجے کوریا کی کرنٹ اکاؤنٹ رپورٹ پیش کی جائے گی جو کہ اگلے دن کے ایشیئن ٹریڈنگ سیشنز پر اثر انداز ہو گی اور 11-50 بجے جاپان کی فارن ایکسچینج ریزرو رپورٹ جاری کی جائے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔