آج کے معاشی واقعات اور انکے اثرات کا جائزہ۔

آج جمعرات، 16 فروری 2023ء یے۔ معاشی واقعات کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 00.30 بجے آسٹریلیا کی Employment Report کے اجراء سے ہو گا۔ جس کے اثرات AUDUSD پر مرتب ہوں گے۔اس کے علاوہ ASX200 انڈیکس کی کارکردگی بھی اس سے متاثر ہو گی۔ 1.00 بجے آسٹریلوی محکمہ شماریات کی طرف سے فروری کیلئے Consumer Inflation کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ اس کے اثرات بھی آسٹریلیئن ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کے مومینٹم پر مرتب ہوں گے۔ چین کا جنوری 2023ء کا House Price Index عالمی معیاری وقت کے مطابق 01.30 پر شائع ہو گا۔ جس کے نتائج ایشیائی اور عالمی مارکیٹس کی ٹریڈ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

یورپی مرکزی بینک (ECB) کا معاشی بلیٹن 9.00 بجے نشر کیا جائے گا۔ جس میں مختلف سرگرمیوں پر بینک کا نقطہ نظر EURUSD اور یورپی اسٹاکس کے ٹریڈنگ مومینٹم کی سمت متعین ہو گی۔ اٹلی اور اسپین کی Balance of trade Reports کا اجراء عالمی وقت کے مطابق 9.00 بجے ہو گا۔ جس سے یورو، FTSEMIB اور IBEX35 میں سرمایہ کاروں کا رجحان متاثر ہو گا۔ ہفتہ وار US Jobless Claims کی رپورٹ 13.30 بجے ریلیز ہو گی۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی اسٹرینتھ اور سمت تبدیل ہو سکتی ہے۔ امریکہ کی جنوری 2023ء کی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس رپورٹ (PPI) 13.30 بجے منظر عام پر آئے گی۔ اسکا ڈیٹا بھی CPI کی طرح امریکی ڈالر انڈیکس، اسٹاکس اور کماڈٹیز کی قدر پر اثر انداز ہو گا۔ عالمی معاشی دن کا اختتام چین کی Foreign Direct Investment رپورٹ کے ریلیز کئے جانے پر 21.30 بجے ہو گا۔ جاری کئے جانیوالے ڈیٹا کے اثرات 17 فروری کے ایشیئن اور آسٹریلیئن سیشنز کی ٹریڈ کو متاثر کریں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button