BOE کی Monetary Policy کا اعلان، Interest Rate میں ایک مرتبہ پھر کمی.
Consumers are more price conscious and holding back on spending says Bailey

Bank Of England (BoE) نے فروری کی Monetary Policy میٹنگ میں توقعات کے مطابق Interest Rate میں 25 Basis Points (bps) کمی کرکے اسے 4.5% پر لانے کا اعلان ہے۔ اس فیصلے کے بعد BoE کے گورنر Andrew Bailey نے ایک Press Conference میں اس پالیسی کے اثرات اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
Interest Rate Cut اور اس کی وجوہات
اس فیصلے میں Monetary Policy Committee (MPC) کے 9 میں سے 7 ارکان نے 25 bps کی کٹوتی کے حق میں ووٹ دیا. جبکہ دو خارجی ارکان Dhingra اور Mann نے مزید 50 bps کی کمی کی حمایت کی۔ گورنر بیلی کا کہنا تھا کہ BoE مزید Bank Rate میں کمی کرنے کی پوزیشن میں ہے. لیکن اس کا تعین ہر میٹنگ میں موجودہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

Inflation اور معیشت پر اثرات
گورنر بیلی نے کہا کہ سرخیوں میں نظر آنے والی Inflation میں حالیہ اضافہ بنیادی طور پر قلیل مدتی بیرونی عوامل کی وجہ سے ہے. جو براہ راست UK Economy کے دباؤ سے منسلک نہیں ہیں۔ ان کے مطابق، BoE کا ماننا ہے کہ یہ عوامل وقتی ہیں. اور آہستہ آہستہ Inflationary Pressures کم ہو رہا ہے.
انہوں نے مزید وضاحت کی. کہ Monetary Policy کا مقصد قلیل مدتی Inflation پر قابو پانا نہیں بلکہ طویل مدتی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ اسی لیے، BoE محتاط انداز میں آگے بڑھے گا. اور ہر میٹنگ میں حالات کا تجزیہ کرکے فیصلے کرے گا۔
Economic Outlook اور صارفین کے رویے
حالیہ Interest Rate Cut کے باوجود، معیشت میں کچھ چیلنجز باقی ہیں۔ صارفین زیادہ قیمتوں سے محتاط ہو رہے ہیں. اور اخراجات میں کمی کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر بھی تجارتی پالیسیوں کے غیر یقینی ہونے کی وجہ سے مستقبل کے فیصلے پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
مستقبل کا منظرنامہ.
گورنر بیلی کے مطابق، BoE کی پالیسی پہلے سے طے شدہ راستے پر نہیں ہے. بلکہ حالات کے مطابق ڈھلتی رہے گی۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ Disinflation کا عمل ابھی جاری ہے. اور اس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی Growth Agenda فوری نتائج نہیں دے گی لیکن BoE اس کی حمایت کرتا ہے۔
یہ حالیہ Interest Rate Cut برطانیہ کی معیشت کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے. لیکن اس کے اثرات کا انحصار مستقبل کے معاشی حالات پر ہوگا۔ BoE کے مطابق، مزید Rate Cuts ممکن ہیں. لیکن یہ فیصلہ ہر اجلاس میں حالات کے تجزیے کے بعد کیا جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔