RBA کا مستقبل: Michele Bullock کی Press Conference کی روشنی میں.
Evaluating the Monetary Policy Shift and Its Economic Implications

Reserve Bank of Australia (RBA) کی گورنر Michele Bullock نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں Interest Rate میں کمی کے فیصلے کی وضاحت کی. انکے مطابق یہ کمی گزشتہ بارہ سالوں کی بلند ترین سطح 4.35% سے کم کر کے 4.1% پر لائی گئی. جو کہ گزشتہ چار سال میں پہلی بار ہوا ہے۔
RBA کی پالیسی میں تبدیلی کی وجوہات
Michele Bullock نے کہا کہ Inflation پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ ابھی ممکن نہیں۔ مزید برآں، Rate Cuts کے امکانات کا مکمل یقین نہیں دلایا جا سکتا. کیونکہ ان کا انحصار اقتصادی ڈیٹا پر ہوگا۔
یہ فیصلہ مشکل تھا. اور مستقبل میں مزید کمی کا انحصار معاشی اعداد و شمار پر ہوگا۔ Tariff Threats کی غیر یقینی صورتحال اقتصادی ترقی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، چونکہ آسٹریلیا نے دیگر معیشتوں کے مقابلے میں زیادہ سخت مانیٹری پالیسی نہیں اپنائی، اس لیے Interest Rate میں مزید کمی کے لیے زیادہ گنجائش نہیں ہو سکتی۔
RBA مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ کا خلاصہ
- Inflation اور GDP توقعات سے کمزور، لیکن Labour Market مضبوط رہا۔
- ملکی مالیاتی حالات اب بھی محدود ہیں، Interest Rates اب بھی Neutral Rate سے زیادہ ہیں۔
- Labour Market سخت ہے لیکن دیگر شعبوں میں اضافی صلاحیت موجود ہو سکتی ہے۔
- Housing اور Service Costs میں کچھ نرمی دیکھنے کو ملی ہے۔
- Household Spending میں کمی، لیکن Public Demand میں اضافہ متوقع ہے۔
اقتصادی تخمینے
- CPI Inflation: 2.4% (جون 2025) ، 3.2% (جون 2026)، 2.7% (جون 2027)
- GDP Growth: 2.0% (جون 2025) ، 2.3% (جون 2026)، 2.2% (جون 2027)
- Unemployment Rate: 4.2% (جون 2025-2027)
- Wage Growth: 3.4% (جون 2025) ، 3.2% (جون 2026)، 3.1% (جون 2027)
- Cash Rate: 4.0% (جون 2025) ، 3.6% (دسمبر 2025) ، 3.4% (جون 2026)
مستقبل کی راہ
Michele Bullock نے اعتراف کیا کہ Monetary Policy میں کچھ نرمی کی گئی ہے. لیکن Inflation کو Target Range (2-3%) میں لانے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
بورڈ مستقبل میں مزید Rate Cuts کے حوالے سے محتاط رہے گا .اور تمام فیصلے معاشی اعداد و شمار اور خطرات کی تشخیص کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ US Economic Policies کے ممکنہ اثرات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا. کیونکہ امریکی تجارتی پالیسیوں میں کوئی بڑی تبدیلی آسٹریلیا کی معیشت پر اثر ڈال سکتی ہے۔
عالمی عوامل اور ان کے اثرات
Global Risks اور US Tariffs کے ممکنہ خطرات مالیاتی منڈیوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جو Interest Rate Policy میں مزید تبدیلیوں کو متاثر کریں گے۔ مزید برآں، Labour Market Trends، Household Spending اور Business Investment جیسے عوامل بھی مرکزی بینک کے فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
RBA کی نئی پالیسی میں محتاط انداز اپنایا گیا ہے تاکہ Inflation کو Sustainable Level پر واپس لایا جا سکے۔ بورڈ کے مطابق، اگر Monetary Policy میں زیادہ نرمی کی گئی تو Disinflation کا عمل رک سکتا ہے، جس سے Inflation ہدف سے اوپر برقرار رہ سکتا ہے۔ مستقبل میں Economic Data اور Risk Assessment کی روشنی میں مزید Rate Cuts کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔