German Employment Report کے مثبت اعداد و شمار ، مثبت منظر نامہ پیش کرتی ہوئی لیبر مارکیٹ

یوکرین جنگ کے بعد توانائی کے سنگین بحران میں گھرا یورپی ملک دوبارہ اپنے قدموں پر واپس آ رہا ہے .

German Employment Report ریلیز کر دی گئی . جس کے  بعد EURUSD کی بحالی میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . اعداد و شمار جرمن لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی ظاہر کر رہے ہیں . ایسا لگ رہا ہے کہ یوکرین جنگ کے بعد توانائی کے سنگین بحران میں گھرا یورپی ملک دوبارہ اپنے قدموں پر واپس آ رہا ہے .

German Employment Report کی تفصیلات

Federal Employment Office  کی جاری کردہ رپورٹ میں  اگست 2023  کے دوران پورے ملک میں  میں بے روزگار افراد کی تعداد 10 ہزار رہی . جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 20 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے . اس طرح جرمنی میں بیروزگاری کی سطح کم ہو کر 5.7 .فیصد پر آ گئی ہے . اگر جولائی کا ڈیٹا دیکھیں تو یہ شرح 5.8 فیصد سالانہ تھی .

جرمن معیشت کا مثبت منظرنامہ .

اس رپورٹ سے جرمن معیشت کی مثبت منظر کشی ہو رہی ہے . ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یورپی ملک  عالمی معاشی بحران کے اثرات سے باہر آ رہا ہے .

اس جنگ سے جو ممالک  توانائی کے  بحران کی لپیٹ میں آئے ان میں سرفہرست جرمنی تھا . روس نے  امریکہ اور مغربی اتحاد کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کے جواب میں  یورپ کو Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی .

اس وقت سے یورپ کی یہ سب سے بڑی اکانومی توانائی کے شدید بحران کی لپیٹ میں آ گئی. جس کے اثرات معیشت کے تمام شعبوں پر مرتب ہوئے .   Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا  . معاشی ماہرین اس صورتحال کو کساد بازاری سے تشبیہ دے رہے تھے . تاہم آج کی رپورٹ سے یہ صورتحال تبدیل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے .

توانائی کا بحران

روس نے نارڈ سٹریم پائپ لائن کے زریعے یورو زون کو کی جانے والی گیس کی سپلائی میں 40 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ۔ یورپی زرائع کے مطابق پورے زون میں گیس کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔ دوسری طرف امریکی ایل۔این۔جی ٹرمینل کی عارضی بندش کو بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ تھی

جرمنی نے اسکا حل افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک سے کارگو شپمنٹ کے ذریعے گیس کی درامد  سے نکالا . اسکے علاوہ کینیڈا سے ہائیڈروجن فیول کی سپلائی نے بھی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی .

مارکیٹ کی صورتحال.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . یورپی سیشنز کے دوران یہ 1.0600 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . اس طرح بحالی کا مومینٹم وسعت اختیار کر گیا ہے .

German Employment Report کے مثبت اعداد و شمار ، مثبت منظر نامہ پیش کرتی ہوئی لیبر مارکیٹ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button