Japanese Financial Reports کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار اور Yen کی قدر پر اثرات.
Leading Asian Economy continues its recovery momentum for consecutive month
Japanese Financial Reports کے تازہ ترین اعدادوشمار نے Yen کی قدر میں مثبت اثر ڈالا ہے۔ نومبر 2024 کے لیے جاری کردہ ڈیٹا میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے. جس نے معیشت میں بحالی کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔
Retail Sales کے نتائج
Japanese Retail Sales نومبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر +2.8% بڑھیں. جو کہ متوقع +1.6% سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر Retail Trade میں +1.8% کا اضافہ دیکھنے کو ملا. جو کہ پچھلے 0.1% سے خاصا بہتر ہے۔ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جاپانی صارفین کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کہ معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے۔
Industrial Production کے اعداد و شمار
Industrial Production کے اعداد و شمار میں اگرچہ کمی دیکھی گئی، لیکن یہ توقع سے بہتر رہے۔
- ماہانہ کمی: -2.3% (توقع -3.4%)۔
- سالانہ کمی: -2.8% (پچھلا +1.4%)۔
یہ اعدادوشمار جاپانی فیکٹریوں اور کانوں کی پیداوار کی پیمائش کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نومبر میں صنعتی سرگرمیوں میں کمی ہوئی لیکن یہ توقعات سے کم رہی۔ دسمبر کے لیے، جاپانی مینوفیکچررز +2.1% ماہانہ اضافہ متوقع کر رہے ہیں جبکہ جنوری میں +1.3% اضافہ کی امید ہے۔
مزدوری اور Japanese Labor Market کی صورتحال
جاپان کی بے روزگاری کی شرح اکتوبر میں 2.5% پر مستحکم رہی، جو توقعات کے مطابق تھی۔ Job To Applicant Ratio بھی 1.25% پر برقرار رہا، جو کہ جاپان کی جاب مارکیٹ کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ہر ایک درخواست گزار کے لیے 1.25 نوکریاں دستیاب ہیں، جو کہ جاپان کی مضبوط Employment Opportunities کو ظاہر کرتا ہے۔
جاپان کی Labor Market کی یہ صورتحال نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی قابل تعریف ہے۔ تاہم، جاپان کو مستقبل میں ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے، اور وہ ہے اس کی گرتی ہوئی آبادی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی۔
یہ صورتحال جاپان کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ مزید Skilled Foreign Workers کو اپنی Workforce میں شامل کرے۔ حکومت نے حالیہ برسوں میں اس سلسلے میں کئی پالیسیاں نافذ کی ہیں تاکہ جاپان کی Economy کو مزید مستحکم رکھا جا سکے۔ ان Japanese Financial Reports کے بعد Bank of Japan کی آئندہ Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی. رسک فیکٹر بڑھنے سے Japanese Yen کی طلب پر مثبت اثرات مرتب ہوئے.
Inflation Data اور Japanese Yen پر اثرات
افراطِ زر کے اعدادوشمار کے ساتھ، یہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ جاپانی معیشت میں استحکام موجود ہے، لیکن صنعتی پیداوار میں کمی ایک چیلنج ہے۔ تاہم، صارفین کی خریداری میں اضافہ معیشت کی بحالی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔
ان کے بعد Japanese Yen کی قدر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں. کیونکہ مضبوط Retail Sales اور بہتر توقعات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔ جاپانی Yen دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بحال ہو رہی ہے. جو کہ جاپان کی معیشت کے لیے ایک خوش آئند امر ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔