CDC کی طرف سے Account Holders کیلئے فیس میں کمی کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

Central Depository Company waived off all charges for Capital Market's Stake Holders

CDC نے Sub Account Holders کے لیے Annual Maintenance Fee مکمل طور پر ختم کردی ہے، ساتھ ہی CDS کنکشن فیس اور Securities Brokers کی کم از کم فیس میں مکمل معافی کا اعلان کیا ہے.

تاہم Transaction Fee کو منصفانہ بنانے کے لیے Intra Account Movement Fee متعارف کرائی گئی ہے۔ نظر ثانی شدہ ٹیرف Capital Market کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور لاگت میں کمی کے لئے CDC کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں.

CDC کی طرف سے کئے جانیوالے اقدامات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے.؟

حالیہ عرصے میں Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے متعدد اقدامات کئے گئے. جس کے  خاصے مثبت نتائج برآمد ہوئے. جنھیں دیکھتے ہوئے. گزشتہ روز Central Depository Company of Pakistan نے گزشتہ روز نئے Account Holders اور Brokerage Houses کیلئے اپنی فیسز پر نظر ثانی کرتے ہوئے انھیں رواں مالی سال کے لئے ختم کر دیا ہے .

جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا. کہ ملکی  اور Foreign Direct Investment کو مزید راغب کرنے اور Capital Market Registration میں آسانی پیدا کرنے کیلئے یہ اقدامات کئے گئے.

CDC کی طرف سے Account Holders کیلئے فیس میں کمی کر دی گئی.
CDC Revised Schedule for Account Holders and Brokerage Houses

معاشی ماہرین کی رائے.

Blink Capital Management کے سربراہ اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود نے اس پیشرفت کو انتہائی مثبت قرار دیا.

urdumarkets.com سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے درمیانے اور چھوٹے ادارے بھی Capital Market کی طرف متوجہ ہوں گے. انکے مطابق موجودہ معاشی صورتحال ایسے مزید اقدامات کی متقاضی ہے. حسن مقصود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پندرہ کروڑ افراد Mutual Funds میں سرمایہ کاری کرتے ہیں. جبکہ ہمارے ہاں یہ تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے. سرمایہ کاری کا یہی رجحان Stock Market Capitalization کو مضبوط کرتا ہے .

BCM کے سربراہ نے بتایا کہ Pakistan میں ان فنڈز کے حوالے سے آگاہی موجود نہیں ہے. اور نہ ہی کبھی کوئی کوشش کی گئی.

انکا کہنا تھا کہ Foreign Investment کی اہمیت اپنی جگہ. تاہم آپکے اپنے ملک کی مڈل کلاس معاشی استحکام کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے . انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں میں Indian Small and Medium Entrepreneurs نے اپنے ملک کی قسمت بدلی. جبکہ بنگلہ دیش بھی اس عرصے کے دوران کہاں پہنچ گیا. تاہم ہمارے ہاں اس سلسلے میں کوئی کوشش ہی نہیں کی گئی.

حسن کے خیال میں پاکستان کے تمام حکومتی اور نجی اداروں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے. کیونکہ ہمیشہ تنخواہ دار طبقہ ہی چھوٹی بچتوں کی طرف راغب ہوتا ہے. جو کہ Mutual Funds اور دیگر Investment Schemes کے ذریعے متاثر کن شکل اختیار جاتی ہیں . 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button