آج کے معاشی واقعات مارکیٹس پر کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں ؟

آج بدھ ہے۔ اپریل کی 26 تاریخ۔ بین الاقوامی معاشی واقعات کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 01.30 بجے U.S API Crude oil Stocks رپورٹ کے اجراء سے ہو گا۔ جس کے اعداد و شمار امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور دیگر عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر مرتب ہوں گے۔ کسی اور بڑی رپورٹ کے شیڈولڈ نہ ہونے کے باعث یہ ہفتہ وار ڈیٹا انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جنوبی کوریا کا Consumer Confidence Survey گرین وچ کے عالمی معیاری وقت کے مطابق 2.00 بجے جاری ہو گی۔ جس کے اثرات KOSPI اور دیگر کوریائی معاشی اعشاریوں (Korean Financial Indicators) کی ٹریڈ پر نظر آئیں گے۔

عالمی سطح پر اہم معاشی رپورٹ مارچ 2023ء کی Australian Inflation Rate ڈیٹا 6.30 بجے جاری ہو گا آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ یہ اعداد و شمار ASX200 اور آسٹریلیئن ڈالر کی کارکردگی کو متاثر کریں گے۔ اسکے علاوہ یہ ڈیٹا ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کے آئندہ ہفتے ہونیوالے مانیٹری پالیسی فیصلے کو بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ یعنی یہ RBA کا افراط زر کی پیمائش کیلئے ترجیحی گیج ہے۔

 

اسی وقت رواں سال کے پہلے کوارٹر کی آسٹریلیئن کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ بھی جاری کی جائے گی جس کے بعد Aussie ڈالر اور اسٹاکس کی آئندہ سمت متعین ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں مندرجہ بالا رپورٹس شرح سود یں اضافے کیلئے پالیسی سازوں کی رائے کو تبدیل بھی کر سکتی ہیں۔

2 سالہ مدت کے جاپانی ین سرٹیفیکیٹس مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے 8.35 بجے آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔بینک آف جاپان (BOJ) کے اس مانیٹری ٹول کے استعمال سے جاپانی ین کو سپورٹ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ عالمی مارکیٹس کی اصطلاح میں اسے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Markets Interference) کا نام دیا جاتا ہے۔

 

واضح رہے کہ عالمی معاشی بحران کے بعد افراط زر اور کساد بازاری (Recession) کنٹرول کرنے کے لئے امریکی فیڈرل ریزرو سمیت دنیا بھر کے سینٹرل بینکس ٹرمینل ریٹس میں مسلسل اضافہ کرتے رہے ہیں۔ تاہم جاپانی مرکزی بینک کے سابق سربراہ ہارو ہیکو کروڈا نے نرم مانیٹری پالیسی اختیار کئے رکھی اور متبادل مانیٹری ٹولز کے استعمال سے اپنی کرنسی کو ایک خاص سطح پر گراوٹ سے بچائے رکھا۔ ان کی حکمت عملی کو ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مشترکہ اجلاس میں بھی سراہا گیا اور بطور معاشی ماڈل پیش کیا گیا۔

یورپی اور امریکی معاشی دن کا جائزہ

یورپی ٹریڈنگ سیشنز سے منسلک اہم واقعات کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 11.00 بجے German Consumer Confidence Report کے اجراء سے ہو گا۔ جس کے اعداد و شمار Dax30 اور یورو کے سرمایہ کاروں پر اثر انداز ہوں گے۔ 11.45 بجے فرانس کی بھی اسی نوعیت کی رپورٹ ریلیز کی جائے گی جو کہ یورو کی سمت کو تبدیل کر سکتی ہے۔ برطانیہ کی Labour Productivity Report دوپہر 13.30 بجے پبلش کہ جائے گی۔ جس سے برطانوی پاؤنڈ اور FTSE100 کا ٹریڈنگ مومینٹم تبدیل ہو سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ برطانوی 50 سال میں بلند ترین افراط زر کی شکار ہے جس کی لپیٹ میں برطانوی لیبر مارکیٹ بھی نظر آ رہی ہے۔ 15 سالہ مدت کے Bonds کی نیلامی 14.30 بجے کی جائے ھی۔ جس سے یورو کو سپورٹ مل جائے گی۔ U.S Durable Goods کی رپورٹ 17.30 بجے ریلیز کی جائے ھی۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس اور U.S Bonds Yields کے اعشاریے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اس رپورٹ کے ساتھ ہی عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button