Federal Reserve کی پالیسی ساز رکن سوسن کولنز کا بیان اور US Stocks کا ردعمل.

Markets welcomed the statement Further rate cuts likely needed, future action to be data driven

Federal Reserve کی پالیسی ساز رکن سوسن کولنز کے بیان کے بعد اختتامی سیشنز میں US Stocks نے دن کا اختتام معتدل بحالی کے ساتھ کیا. خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنی تقریر میں Fed Boston کی سربراہ نے شرح سود میں  50 بنیادی پوائنٹس کمی کی پیشگوئی کی.

عالمی مارکیٹوں پر بڑھتا دباؤ: فیڈرل ریزرو کا جائزہ

فیڈرل ریزرو بینک آف بوسٹن کی صدر Susan Collins نے گزشتہ روز  23ویں سالانہ Regional & Community Bankers Conference کے دوران Global Markets اور Central Banks کے کردار پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید Rate Cuts کی ضرورت ہو سکتی ہے. اور مستقبل کے اقدامات Data Driven ہوں گے۔

September Fed Forecasts میں 50 بیسس پوائنٹس کی کٹوتیوں کی پیشگوئی کی گئی تھی جو سال کے آخر تک جاری رہیں گی۔ Collins نے اس بات کا یقین دلایا کہ افراط زر ایک Durable Path پر ہے اور یہ کم ہو رہا ہے، حالانکہ Core Inflation اب بھی بلند ہے۔

لیبر مارکیٹ کی صورتحال

Fed کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ  Labor Market Conditions کو برقرار رکھے۔ امریکہ میں Unemployment تاریخی طور پر کم اور  Job Growth مستحکم ہے۔ Jobs Market اس وقت اچھی اور متوازن حالت میں ہے۔

Economy کی کمزوری

ان کا کہنا تھا کہ  Economy اب منفی دباؤ کے خلاف زیادہ حساس ہو گئی ہے۔ ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ معیشت مضبوط اور مستقل ہے. جبکہ Wage Growth بھی مضبوط ہے. لیکن یہ افراط زر کا ایک اہم عنصر نہیں ہے۔ Restrictive Monetary Policy نے افراط زر کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

Block Buster ملازمتوں کا ڈیٹا

پچھلے جمعہ کو آنے والے بلاک بسٹر Jobs Data نے Federal Reserve کے عہدیداروں کو نومبر کے اجلاس میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کٹوتیوں کی توقعات پر اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ Collins نے اس بات پر زور دیا کہ سال کے آخر تک مجموعی طور پر 50 بنیادی پوائنٹس کی کٹوتیاں ہوں گی، جس میں نومبر میں 25 اور دسمبر میں 25 پوائنٹس شامل ہوں گے۔

US Stocks کا ردعمل.

Fed  کے بیانات  کے بعد US Stocks میں بحالی کا رجحان دیکھا گیا.  Dow Jones Industrial Composite Index نے دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ کیا. تاہم اختتامی سیشنز میں ہونیوالی خرید داری سے یہ 126 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 42080  کی سطح پر بند ہوا.  انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 41874 سے 42128 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 28 کروڑ 65 لاکھ رہی.

Dow Jones 9th October
Dow Jones 9th October

دوسری طرف Nasdaq100 میں بھی بحالی کی لہر آئی ہے. دن کے اختتام پر انڈیکس 259 پوائنٹس کی بحالی سے 18182 پر بند ہوا.

Nasdaq100 9th October 2024
Nasdaq100 9th October 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button