آج کا معاشی دن آپکی ٹریڈ کے حوالے سے کیسا رہے گا؟

آج جمعرات ہے، اپریل کی 27 تاریخ۔ معاشی دن کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 2.00 بجے اپریل 2023ء کے Korean Business Survey کے اجراء سے ہو گا۔ جنوبی کوریا کی یہ رپورٹ KOSPI اور کورین وان کی قدر پر اثر انداز ہو گی۔ جاپان کی ہفتہ وار Foreign Bonds Investment report کا اجراء 4.50 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ہونیوالی Stock Investment Report بھی جاری کی جائے گی۔

 

یہ دونوں رپورٹس جاپانی ین اور Nikkei225 کے ٹریڈنگ مومینٹم پر اثر انداز ہوں گی۔ Australian Trade رپورٹ صبح 6.30 بجے پبلش ہو گی۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے یہ اعداد و شمار AUDUSD اور ASX200 کی کارکردگی پر اثر انداز ہوں گے۔ رپورٹس کے انتظار میں Aussie Dollar محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ آسٹریلوی اسٹاکس کے سرمایہ کار بھی محتاط انداز اپنائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

آسٹریلوی معیشت کے حوالے سے اہم Chinese Profits Report عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.30 بجے ریلیز ہو گی۔ اس کے اثرات آسٹریلوی ڈالر کی طلب و قدر پر مرتب ہوں گے۔ کیونکہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی 60 فیصد سے زائد طلب (Demand) چائنا ہی پیدا کرتا ہے۔ اسی لئے چینی معاشی ڈیٹا خود چین سے زیادہ ان ممالک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو متاثر کرتی ہیں۔ جاپانی لینڈنگ اکنامک انڈیکس 10.00 بجے جبکہ Coincident Index بھی اسی وقت جاری ہو گا۔ جس سے ایشیائی مارکیٹس کے اختتامی Sentiments متاثر ہو سکتے ہیں۔

یورپی اور امریکی معاشی دن کے اہم واقعات

یورپی اقتصادی دن کا آغاز Spanish Unemployment Rate کے اجراء سے 12.00 بجے ہو گا۔ جبکہ اسی وقت Spanish Retail Sales Report بھی پبلش کی جائے گی۔ یہ دونوں رپورٹس IBEX35 کے علاوہ یورپی مشترکہ کرنسی یورو کے ٹریڈنگ مومینٹم پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہیں۔

 

ترکی کا Business Confidence انڈیکس بھی اسی وقت شائع کیا جائے گا۔ Italian Business Confidence ڈیٹا کا اجراء 13.00 بجے جبکہ یورپی ایریا کی Economic اور Industrial Sentiment Report کا اجراء 14.00 بجے ہو گا۔ یہ دونوں رپورٹس یورو اور یورپی معاشی اعشاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

امریکی Core PCE Data کا اجراء۔

فیڈرل ریزرو کا ترجیحی گیج اور افراط زر کی پیمائش کے حوالے سے انتہائی اہم U.S PCE Data عالمی معیاری وقت کے مطابق 17.30 بجے جاری کیا جائے گا۔ اپریل میں جاری ہونیوالی یہ آخری اہم رپورٹ ہے جس سے مانیٹری پالیسی کے اجراء کیلئے FOMC کے پالیسی ساز اراکین اپنی حکمت عملی مکمل کر لیں گے۔

 

رپورٹ کے اعداد و شمار امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور دیگر تمام عالمی مارکیٹس پر اپنے اثرات مرتب کریں گی۔ اس طرح ان اعداد و شمار سے 3 مئی تک امریکی ڈالر اور اسٹاکس کی ڈائریکشن بھی متعین ہو جائے گی۔ اسکے ساتھ ہی آج کا عالمی معاشی دن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button