26 اگست 2022ء : آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس کا جائزہ

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( پی۔آر۔ایل) میں اچھا والیوم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت پی۔آر۔ایل 19 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور اسکی شیئر پرائس میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس میں مجموعی طور پر 39 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ فوجی فوڈز لیمیٹڈ( ایف۔ایف۔ایل) میں اسوقت 37 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے ۔ 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ ایف۔ایف۔ایل اسوقت 7 روپے 13 پیسے فی شیئر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ حبکو میں 29 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے تاہم اسکی شیئر پرائس میں ایک روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور اسوقت یہ اسٹاک منفی رجحان سے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔ مثبت ٹرینڈ اور نمایاں والیوم کے ساتھ ٹریڈ ہونیوالے اسٹاکس میں میزان بینک لیمیٹڈ، ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ، سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ، یونٹی فوڈز اور ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ شامل ہیں۔ اسوقت تک نیسلے پاکستان لیمیٹڈ کے شیئرز کی قدر میں 411 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسکی فی شیئر قیمت 6481 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ سب سے زیادہ کمی سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز میں ہوئی ہے۔ 78 روپے کمی کے بعد سیفائر کی فی شیئر پرائس 978 روپے پرآ گئی ہے۔ اگر سیکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیں تو اب تک ریفائنریز، فوڈز اینڈ پرسنل کیئر اور بینکنگ کے شعبوں میں اچھا سرمایہ کاری والیوم نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button