یورپیئن یونین کی معاشی ترقی کی شرح پچھلے 16 مہینوں کی کم ترین سطح پر۔ پی۔ایم۔آئی رپورٹ
برسلز( نیوز رپورٹر)۔ یورپی یونین کی طرف سے ماہانہ معاشی رپورٹ میں مجموعی طور پر یورو زون خاص طور پر جرمنی اور فرانس کی معاشی شرح نمو میں تشویشناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صنعتی انڈیکس میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر تمام شعبوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ توانائی کی طلب اور رسد کا باہمی توازن بھی شدید عدم استحکام کا شکار ہوا ہے اسکے علاوہ صارفین کے روز مرہ کے اخراجات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔