PSX پر Middle East کے حالات کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

Stocks investors remained cautious by Risk Factor of War and Geopolitical situation

Middle East War میں وسعت کے خطرات PSX پر شدید اثرات مرتب کر رہے ہیں. آج ساری دنیا کی Stock Exchanges شدید مندی کی شکار ہوئی ہیں . جبکہ عالمی سرمایہ کار اپنی پوزیشنز فروخت کرتے ہوئے سائیڈ لائن ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں . خیال رہے کہ Global Stocks میں یہ گراوٹ گزشتہ ہفتے Iran میں Hamas Political Wing کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی Israeli Airstrike میں شہادت کے بعد سے جاری ہے. ہر نئے سیشن میں مندی کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے.

کیا PSX میں مندی کی وجوہات Global Markets سے جڑی ہوئی ہیں؟

آج Pakistan Stocks Exchange کے دونوں Benchmark Indexes میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی. ایک موقعے پر KSE100 میں تکنیکی اعتبار سے Trade روکے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا. تاہم اختتامی سیشنز میں کسی حد تک بحالی بھی دکھائی دی . لیکن تمام بڑی کمپنیوں کی Stocks Value میں نمایاں کمی واقع ہوئی.  جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے. کہ مارکیٹ میں معاشی سرگرمیاں شروع ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد تمام سیکٹرز کے بڑے نام Lower Lock کر چکے تھے.

PSX پر Middle East کے حالات کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟
KSE100 Index shed more than 1100 points in today’s Sessions

دوسری طرف KSE30 بھی دو ماہ بعد 25 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے بند ہوا. بتاتے چلیں کہ آج United States سے لے کر Japan تک مارکیٹس پر Geopolitical Conflicts کے انتہائی منفی اثرات دیکھے گئے. عالمی ٹریڈرز اپنے کئی ٹریلین ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے.

مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کب تک جاری رہ سکتی ہے؟

معاشی ماہرین کے خیال میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور World War 3 کا خطرہ آنیوالے دنوں میں بھی مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہوتا رہے گا.

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو حسن مقصود کہتے ہیں کہ اسوقت دنیا ایک نئی عالمی جنگ کے خدشے میں گھری ہوئی ہے . اگر یہی صورتحال برقرار رہی. تو آنیوالے دنوں میں Pakistani Capital Market سے سرمایے کا انخلا شدت اختیار کر سکتا ہے .

حسن مقصود سمجھتے ہیں کہ Middle East کے واقعات کسی بھی ملک سے زیادہ جنوبی ایشیائی ملک کو براہ راست متاثر کریں گے . کیونکہ Iran ہمارا ہمسایہ ملک ہے. اور یہ جنگ ایک طرح سے ہمارے دروازے پر لڑی جا رہی ہے، انکے خیال میں ہم نائن الیون کے بعد ایک مرتبہ پھر معاشی گرداب میں پھنسنے جا رہے ہیں.

حسن کا کہنا ہے کہ آج کی مندی محض ایک ہلکا سا ٹریلر ہے. کیونکہ جس طرح کی تیاریاں United States اور Israel کر رہے ہیں . وہ ہرگز دفاعی نہیں ہیں. بلکہ ایک نئے Global Financial Crisis کا آغاز ہیں . وہ کہتے ہیں کہ اب کی بار اسکا نشانہ Europe یا United States نہیں ہیں بلکہ ہمارا اپنا ملک پاکستان ہو سکتا ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button