AUDUSD کی قدر میں تیزی ،US Thanksgiving Holiday اور RBA Economic Review

Aussie Dollar is trading near 0.6560 during Low Volume European Session

AUDUSD کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات US Thanksgiving Holiday کی وجہ سے Markets میں والیوم کی کمی اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ہے ، اسکے علاوہ RBA Economic Review اور Governor مشل بلک کے بیانات سے بھی Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

US Thanksgiving Holiday کی وجہ سے مارکیٹس میں والیوم کی کمی.

United States میں Thanksgiving Holiday کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اس طرح ٹریڈنگ والیوم کی کمی سے US Dollar کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ Australian Dollar تین ماہ کے بعد 0.6560 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . European Traders بھی نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں.

RBA Economic Review کے AUDUSD پر اثرات.

Reserve Bank of Australia کے Policy ساز اراکین کا خصوصی اجلاس آج ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بالخصوص Labour Market اور Inflation سب سے زیادہ موضوع بحث رہا. میٹنگ کے اختتام پر Consumer Price Index کنٹرول کرنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا . 

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران Official Cash Rates میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے متضاد بیانات سے Australian ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . گزشتہ اختتام ہفتہ پرRBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ توقعات کے عین مطابق Reserve Bank of Australia کی Monetary Policy Committee نے Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔

RBA کی طرف سے Official Cash Rate میں اضافہ تو کر دیا گیا ، لیکن جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا کہ مستقبل قریب میں Policy Rates مرحلہ وار نرم کئے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ Growth Rate میں کمی نہ آئے۔تاہم اس کے بعد مشعل بلک کی تقریر میں Consumer Price Index پر فوکس کیا گیا .

انہوں نے یقین دلایا کہ  Inflation کم کرنے اور 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے تمام دستیاب ٹولز استمعال کئے جائیں گے . انہوں  نے پیشگوئی کی کہ آنے والے سالوں میں یہ Australian Economy کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہو گا . انکے الفاظ سے Rate Hike Cycle جاری رہنے کا تاثر قائم ہوا . جس سے Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6560 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 100 روزہ Moving Average بھی ہے .

Australian Dollar
AUDUSD

اسکے سپورٹ لیولز 0.6560 ، 0.6530 اور 0.6500 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6590 ، 0.6625 اور 0.6645 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6700 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button