یورو، برطانوی پاؤنڈ اور فرانک میں گراوٹ، امریکی ڈالر کا ریکوری مومینٹم

یورو، برطانوی پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کا ریکوری مومینٹم وسعت اختیار کر گیا ہے۔ یورپی فاریکس سیشنز کے دوران U.S Bonds Yields میں کسی حد تک ہونیوالے اضافے کے مثبت اثرات امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) پر مرتب ہوئے ہیں۔

یورو مسلسل دوسرے سیشن میں رسک فیکٹر کا شکار

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) آج U.S Consumer Sentiment Data کے منفی اعداد و شمار ریلیز ہونے سے فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود میں زیادہ اضافے کی توقع پر ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ EURUSD آج 0.661 فیصد مندی سے 1.1000 کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے 1.0970 پر آ گیا ہے۔

 

 

سوموار کے روز 1.1070 کی 10 روزہ بلند ترین سطح پر پہنچنے والا یورو اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور آج اس سے نیچے 1.0950 کی سپورٹ پر اصلاح (Correction) کے دور میں داخل ہوا۔ تاہم 1.0900 سے اوپر یورو کا کا رجحان Bullish ہی رہے گا۔ آج Google اور Microsoft جیسے بڑے ٹیک اسٹاکس اپنی کوارٹرلی ارننگز کا اعلان کرنیوالے ہیں۔ ان کی معاشی رپورٹس کو US Giant Tech Report کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے انتظار میں بھی مارکیٹس اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں۔

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے یورو کا جائزہ لیں تو اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 70 سے اوپر ہے۔ جس سے واضح ہو رہا ہے کہ یورو میں حالیہ گراوٹ دراصل ٹیکنیکی اصلاح ہے۔ نیچے کی طرف 1.0950 اپنی 20، 50 اور 100 روزہ Dynamic Moving Averages کے بالکل قریب ہے۔ جہاں ہونیوالی Correction کے بعد یہ ممکنہ طور پر اپنا Bullish Bias جاری رکھ سکتا ہے۔

 

یہ اسکی اہم ترین سپورٹ ہے۔ جسے برقرار رکھنے کی صورت میں یورو کیلئے اوپر کے بڑے لیول 1.1000 کیلیے دروازہ کھل جاتا ہے۔ تاہم اس سے نیچے یہ دوبارہ بیئرش چینل اختیار کر سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ موجودہ سطح Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ یہاں پر 1.1000 کے بینچ مارک سے اوپر یورو کی پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 1.1050 ہے۔

برطانوی پاؤنڈ مایوس کن Consumer Sentiments Data کے بعد منفی سمت اختیار کئے ہوئے

آج ایشیائی اور یورپی سیشنز کے دوران اوپر کے لیولز پر ٹریڈ کرتا ہوا GBPUSD امریکی سیشنز میں مایوس کن Consumer Sentiment ڈیٹا کے اعداد و شمار سامنے آنے اور امریکی معیشت میں رسک فیکٹر کی واپسی سے ڈالر کے مقابلے میں بیک فٹ پر آ گیا۔ ٹیکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ اہم ترین سپورٹ کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔

 

 

اس سطح سے نیچے یہ اپنی 20SMA کی بلش سطح سے نیچے آ جائے گا۔ جبکہ اس سے اگلا سپورٹ لیول 1.2360 ہے جو کہ اسکی Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ ہونے کے باعث انتہائی مضبوط سپورٹ بھی ہے۔ جہاں سے رواں سال کے دوران یہ دوبارہ بحال ہوتا رہا ہے۔ اوپر کی جانب دوسری مزاحمتی حد (Resistance Level) 1.2500 ہے۔ جسے عبور کرنے کہ صورت میں اسے بلش ریلی جاری رکھنے کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے گراوٹ ہونی کی صورت میں یہ 1.2200 کی طرف جا سکتا ہے۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر دوبارہ لیڈ حاصل کرتے ہوئے اہم نفسیاتی حد سے اوپر

آج امریکی سیشنز کے دوران دو روزہ بیئرش ریلی کو روکتے ہوئے سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USDCHF) 0.8900 کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Level) کو عبور کرتے ہوئے 0.8920 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا پے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنی افقی سپورٹ پر ہے۔ جسکا واضح مطلب 0.9000 کے مارک کی طرف پیشقدمی ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button