Iran Israel Tensions میں شدت! Gold Price اور Crude Oil میں تیزی
Geopolitical conflict is shaking global confidence, driving up commodities at fear of war

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی Iran Israel Tensions نے دنیا بھر کی Financial Markets کو لرزا دیا ہے۔ جیسے ہی اطلاعات آئیں کہ اسرائیل ایران پر حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے، سرمایہ کاروں نے فوری طور پر ردِعمل ظاہر کیا۔ خطرے کے بادل بھانپتے ہی سرمایہ کاری محفوظ اثاثوں کی جانب منتقل ہونے لگی. جس کی وجہ سے Gold Price میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ادھر مشرق وسطیٰ سے تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشے نے Crude Oil کی قیمتوں کو بھی دھماکہ خیز انداز میں اوپر دھکیل دیا۔
امریکی ردِعمل: عراق سے سفارتی عملے کا انخلا
Iran Israel Tensions کے پیشِ نظر US Embassy نے عراق میں موجود غیر ضروری عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Reuters کے مطابق، سیکیورٹی خطرات کے باعث امریکہ نے جزوی انخلا کا عمل فوری شروع کر دیا ہے۔
US President Donald Trump نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ایک طویل اور "تناؤ سے بھرپور” فون کال بھی کی. تاہم ابھی تک فریقین کی جانب سے جاری کئے جانیوالے بیانات اور عملی اقدامات سے یہ بحران شدت اختیار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے. جس کے انتہائی سنگین معاشی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے.
ایران کی دھمکیاں: امریکہ کو سنگین نتائج کی وارننگ
ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصرزادے نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا یا مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ US Officials کے مطابق، عراق میں اس وقت 2,500 امریکی فوجی موجود ہیں جو کسی ممکنہ ایرانی ردِعمل کی زد میں آ سکتے ہیں۔
Safe Haven کی بڑھتی ہوئی طلب
جب دنیا میں سیاسی یا جنگی عدم استحکام ہو تو سرمایہ کار ہمیشہ Gold کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت Gold Price مسلسل بڑھ رہی ہے۔ US Dollar میں کمزوری اور افراط زر کے اعداد و شمار نے بھی Gold Market کو مزید سہارا دیا ہے۔
موجودہ صورتحال میں، Iran Israel Tensions کے اثرات نے Gold کو سرمایہ کاروں کی اولین ترجیح بنا دیا ہے۔
Crude Oil میں تیزی Global Supply Disruption کا خطرہ
تیل کی عالمی ترسیل کا ایک بڑا حصہ مشرق وسطیٰ سے آتا ہے، اور جب وہاں خطرہ بڑھتا ہے تو Crude Oil کی قیمت فوراً متاثر ہوتی ہے۔ اس وقت 4 فیصد اضافے کے ساتھ Crude Oil کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ برطانوی نیوی کی Maritime Trade Operations ٹیم نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں جہاز رانی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
Iran Israel Tensions نے صرف مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی Financial Markets کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے. جبکہ سرمایہ کار Gold اور Crude Oil جیسے محفوظ اور بنیادی اثاثوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ہر نئی خبر کے ساتھ مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ بڑھ رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی Iran Israel Tensions صرف ایک علاقائی تنازع نہیں. بلکہ عالمی اقتصادی استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ جیسے جیسے حالات بگڑتے جا رہے ہیں. سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں Safe Haven Assets کا رخ کر رہے ہیں. جس کا واضح ثبوت Gold Price اور Crude Oil کی پرواز ہے۔
اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں اور فوجی محاذ آرائی شروع ہوئی. تو نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کی Financial Markets لرز جائیں گی۔ توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، افراطِ زر بڑھے گا. اور عالمی تجارت ایک نئے بحران میں داخل ہو جائے گی۔
یہ لمحہ صرف ایک جغرافیائی کشیدگی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے مالی مستقبل کا امتحان بن چکا ہے۔ اگلا قدم کیا ہوگا؟ شاید صرف ایک فیصلہ، ایک حملہ، یا ایک ناکام مذاکرات… اور پوری دنیا کی معیشت لرز اٹھے گی۔
دنیا ایک سنگین معاشی بحران کے دہانے پر کھڑی ہے — اور اس بار اس کا مرکز ہے: ایران، اسرائیل، اور تیل۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔