Nasdaq کی طرف سے Bitcoin Options لانچ کرنیکا منصوبہ Crypto Currencies پر کیا اثرات مرتب کریگا؟
The proposed Index Options would track the CME CF Bitcoin Real-Time Index
Crypto Industry میں تازہ ترین پیشرفت نے Financial Markets کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔ حالیہ خبریں یہ ہیں کہ Nasdaq جو کہ دنیا کی بڑی Stock Exchanges میں شامل ہے، Bitcoin Options فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے. مجوزہ پلان اسکے سب سب بڑے حرف Newyork Stock Exchange کی طرف سے اسی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے.
Nasdaq کا Bitcoin Options منصوبہ کیا ہے؟
Nasdaq نے Bitcoin Options متعارف کروانے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایسی Financial Products ہیں جو سرمایہ کاروں کو BTC کی قیمت میں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ان کے ذریعے سرمایہ کار Future Trade میں Bitcoin کی قیمت کی بنیاد پر خرید و فروخت کے معاہدے کر سکتے ہیں. جو کہ مارکیٹ کی موجودہ قیمت کے مقابلے میں مختلف ہو سکتے ہیں۔
Stock Exchange کا یہ اقدام BTC اور دیگر Crypto Currencies کے لیے مارکیٹ میں مزید شفافیت فراہم کرنے عندیہ دیتا ہے ۔ اس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو بٹ کوائن کی قیمت کی حرکات سے فائدہ اٹھانے کے مزید طریقے فراہم کیے جائیں گے. جس سے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
New York Stock Exchange کی منصوبہ بندی
اس سے قبل Newyork Stock Exchange بھی Bitcoin Options کی ٹریڈ شروع کرنیکا اعلان کر چکا ہے۔ NYSE کی طرف سے پیشکش کا مقصد بھی مارکیٹ میں مزید مواقع فراہم کرنا اور Crypto Currencies کو مستحکم بنانا ہے۔ NYSE کا یہ اقدام Crypto Trade میں مزید اختیارات اور قانونی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش ہے. جو کہ مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کر سکتا ہے۔
مارکیٹ پر متوقع اثرات.
Bitcoin Options کی دستیابی سے مارکیٹ میں قیمتوں کی معلومات کی شفافیت بڑھے گی. جس سے سرمایہ کاروں کو درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی. مزید براں بٹ کوائن کی خرید و فروخت میں آسانی ہوگی. جس سے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی میں اضافہ ہوگا۔
Bitcoin آپشنز کی پیشکش سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو سکتا ہے. خاص طور پر وہ سرمایہ کار جو زیادہ پیچیدہ Financial Products میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں. اسکے علاوہ سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی Crypto Platforms پر واپس آئیں گے. کیونکہ دنیا کی بڑی Stock Markets کی طرف سے لانچنگ تمام شکوک و شبھات ختم ہو جاتے ہیں.
Nasdaq اور Newyork Stock Exchange کی طرف سے Bitcoin Options کی پیشکش سے Crypto Market Cap میں ایک نئی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔ یہ اقدامات ٹریڈ کو مزید منظم اور شفاف بنانے کی کوشش ہیں. اور ممکنہ طور پر سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ مارکیٹ کے مختلف حصے اور عالمی معاشی نظام میں ان تبدیلیوں کا گہرا اثر پڑ سکتا ہے. جس سے مستقبل میں سرمایہ کاری کے نئے رجحانات ابھر سکتے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔