Petroleum Products قیمتوں میں کمی کیلئے فریم ورک کی تیاری.

Crucial meeting is set to take place in Petroleum Division today, OGRA got the task

Petroleum Products کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کیلئے آج  Petroleum Division میں اہم اجلاس ہوگا. OGRA کے چیئرمین سے کہا گیا کہ وہ مجوزہ ڈی ریگولیشن کے ممکنہ اثرات اور روڈ میپ کا تفصیلی تجزیہ پیش کریں.

Petroleum Products قیمتوں میں کمی کیلئے فریم ورک کی تیاری، معامله کیا ہے؟

Pakistani Government کئی سال سے Energy Resources کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا سوچ رہی ہے ۔ تاہم بڑے پیمانے پر مخالفت اور صارفین، بالخصوص  معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں پر ممکنہ منفی اثرات کی وجہ سے اس منصوبے کو روک دیا گیا تھا.

Oil and Gas Regulatory Authority کو ایک جامع Deregulating Plan تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے. جس میں قیمتوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ کو روکنے، Oil and Gas Marketing Companies کے درمیان منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں ۔ اس معاملے پر پٹرولیم سیکٹر میں اختلاف رائے دیکھنے میں آ رہی ہے۔

حکومت کا ماننا ہے کہ اس عمل  سے مارکیٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا. اور Foreign Direct Investment کو راغب کیا جائے گا. لیکن Oil Industry کے اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کو خدشہ ہے کہ اس کے نتیجے میں قیمتوں میں اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے.

مارکیٹ کا ردعمل.

ممکنہ پلان سامنے آنے پر Oil and Gas Marketing Companies اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا خدشہ ہے. کیونکہ معاشرے کے ہر طبقے کیلئے ایندھن کی مختلف قیمتیں متعین کئے جانے کا امکان اس منصوبے کا حصہ ہے.

یہی وجہ ہے کہ آج Pakistan Stock Exchange میں دوران ٹریڈ Energy Sector فروخت کے دباؤ کا شکار ہوا. جس نے مجموعی طور پر پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. اسی بنیاد پر KSE100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا

Petroleum Products قیمتوں میں کمی کیلئے فریم ورک کی تیاری.
KSE100 Index as on 25th July 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button