آج کے معاشی واقعات اور انکے اثرات

آج منگل، 7 مارچ 2023ء ہے۔ معاشی واقعات کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 0.01 بجے فروری کی برطانوی BRC Retail Sales Monitor کے اجراء سے ہو گا۔ یہ سروے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس سے اشیائے ضروریہ پر افراط زر (Inflation) کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اسکے اثرات GBPUSD اور FTSE100 پر مرتب ہوں گے۔ Australian Balance of trade Report کی اشاعت 00.30 بجے کی جائے گی۔ جس کے اعداد و شمار آسٹریلیین ڈالر کی قدر پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔ جنوری 2023ء کی Australian Retail Sales رپورٹ 0.0.30 بجے ریلیز کی جائے گی۔ یہ رپورٹ AUDUSD کی ٹریڈ ڈائریکشن متعین کرے گی۔ اسکے علاوہ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج بھی اس سے متاثر ہو گی۔

جنوری 2023ء کی Chinese Balance of trade رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 03.00 بجے صبح پبلش کی جائے گی۔ جس کے اثرات ایشیائی فاریکس سیشنز کے دوران AUDUSD کو اپنی لپیٹ میں لیں گے۔ آج کے دن کا سب سے اہم ترین ایونٹ آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان ہے عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کار آسٹریلوی پالیسی ریٹس فیصلے کے انتظار میں محتاط نظر آ رہے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ سال میں تین بار جبکہ رواں سال ایک بار شرح سود میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ فیصلے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر امریکی ڈالر اور دیگر تمام کرنسیز کے خلاف ایک واضح سمت اختیار کر جائے گا جبکہ ASX200 بھی فیصلے کے تناظر میں محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے۔

یورپی سیشنز کے آغاز پر جنوری 2023ء کی Factory orders report عالمی معیاری وقت کے مطابق 07.00 بجے جاری ہو گی۔ دیگر یورپی رپورٹس کے ہمراہ یہ بھی یورو کی سمت تبدیل کر سکتی ہے, Dax30 کی ٹریڈ پر بھی اسکا ڈیٹا اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اسی وقت British House Price Index بھی ریلیز ہو گا، یہ رپورٹ برطانوی پاؤنڈ اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کی ٹریڈ کا رخ تبدیل کر سکتی ہے۔ فروری 2023ء کا French Foreign Exchange Reserves ڈیٹا 8.00 بجے پبلش ہو گا اور یورو کے علاوہ CAC40 سمیت تمام معاشی مارکیٹس کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ جنوری 2023ء کی Spanish Industrial Production Report بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔

3 سالہ مدت کے بانڈز کی British Gilt Auction کا انعقاد 10.00 بجے جبکہ 10 سالہ مدت کے جرمن یورو بانڈز 10.30 بجے یورپی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ 11.00 بجے British Mortgage Rate کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے سے برطانوی پاؤنڈ کا ٹریڈنگ مومینٹم تبدیل ہو سکتا ہے۔ امریکی سیشنز (US Sessions) کے دوران فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کی تقریر خاصی اہمیت کی حامل ہو گی۔ جس سے رواں ماہ پالیسی ریٹس کے بارے میں اشارے مل سکتے ہیں۔ آج کے عالمی معاشی دن کا اختتام Japanese Current Account Report کہ اشاعت پر ہو گا۔ جس کے اثرات اگلے روز ایشیائی مارکیٹس کے ٹریڈنگ سیشن پر اثر انداز ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button