آج کے اہم معاشی واقعات اور انکے عالمی مارکیٹس پر اثرات
آج جمعرات 26 جنوری 2023ء ہے۔ معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق12.01 بجے برطانیہ کی Car Production Report سے ہوئی ہے۔ جبکہ 3.35 بجے جاپان کے 40 سالہ مدت کے سرمایہ کاری بانڈز بذریعہ آن لائن نیلامی کے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جس سے جاپانی ین کی طلب و قدر میں اضافے کا امکان ہے۔ سنگاپور کی دسمبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ کا اجراء 5.00 بجے جاری کی جائے گی۔ جس کے اعداد و شمار Straight Times Index اور سنگاپور ڈالر کی پرفارمنس کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اسپین کی سال 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی Unemployment Report کا اجراء 8.00 بجے کیا جائے گا۔ یہ رپورٹ بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جس کے اعداد و شمار یورو (EUR) اور IBEX35 پر اثر انداز ہوں گے۔ اٹلی کی Consumer Confidence رپورٹ کا اجراء 9.00 بجے ہو گا۔ اس رپورٹ کا ڈیٹا یورو اور FTSEMIB کے انڈیکس پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) کی سال 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی Labour Productivity Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 9.30 بجے کیا جائے گا۔ اس رپورٹ کے اثرات برطانوی پاؤنڈز (GBP) اور FTSE100 کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ آج عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی قسمت کا تعین ہو گا۔ دسمبر 2022ء اور سال کے چوتھے کوارٹر کی GDP Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 1.30 بجے کیا جائے گا۔ یہ آج کے دن کی سب سے اہم رپورٹ ہے جس کے اثرات تمام مارکیٹس پر مرتب ہوں گے۔ اس کے علاوہ امریکہ کا ہی ہفتہ وار Jobless Claims کا ڈیٹا اور دسمبر 2022ء کی Real Consumer Spending رپورٹ بھی عالمی وقت کے مطابق 1.30 بجے جاری ہوں گی۔ یہ رپورٹس GDP ڈیٹا کے اثرات کیلئے Catalyst کا کام بھی کر سکتی ہیں اور انکا ڈیٹا اثرات کو زائل بھی کر سکتا ہے۔ آج کے معاشی دن کا اختتام جنوبی کوریا کی Business Confidence رپورٹ کے اجراء کے ساتھ عالمی وقت کے مطابق 21.00 بجے ہو گا۔ یہ رپورٹ اگلے روز یعنی جمعے کو KOSPI کے انڈیکس پر اپنے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔