Trump کی Tariffs Policy اور Financial Markets پر اثرات.
New Tariffs Policy can Disrupt Global Trade Relations and will give a Supply Shock

جب امریکی صدر Donald Trump نے اعلان کیا کہ Mexico اور Canada کے لیے 25% Tariffs منگل سے نافذ العمل ہوں گے، تو Financial Markets میں شدید بے چینی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں نے ان Economic Barriers کے ممکنہ اثرات پر فوری ردعمل دیا. اور U.S. Stock Indexes میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
Dow Jones Industrial Average میں 1.58%، S&P 500 میں 1.78% اور Nasdaq Composite میں 2.47% کی گراوٹ دیکھی گئی۔ یہ واضح اشارہ تھا کہ مارکیٹ Trade Tensions اور Economic Uncertainty کے خدشات کا شکار ہو چکی ہے۔

امریکہ میں سرمایہ کاری کی شرط
Trump کا مؤقف یہ تھا کہ اگر Mexico اور Canada اپنے Car Plants اور دیگر صنعتی مراکز United States میں منتقل کر دیں، تو انہیں کسی قسم کے Tariffs کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس پالیسی کا مقصد U.S. Manufacturing Sector کو فروغ دینا تھا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ Global Trade Relations پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔
Business Leaders اور Investors اس غیر یقینی صورتحال سے سخت پریشان نظر آ رہے ہیں۔ Tariffs کے نفاذ سے نہ صرف Production Costs میں اضافہ ہوگا. بلکہ Supply Chains میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوں گی. جس کے باعث Corporate Profits دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق، اگر Mexico اور Canada جوابی اقدامات کرتے ہیں تو یہ ایک Trade War میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو Economic Growth کو مزید سست کر دے گا۔ دوسری جانب، کچھ صنعتیں جیسے Steel اور Automobile شاید اس پالیسی سے فائدہ اٹھائیں. مگر مجموعی طور پر Financial Markets کو شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
Reciprocal Tariffs اور اقتصادی جھٹکا
Trump نے مزید اعلان کیا کہ جو ممالک U.S. Products پر Duties عائد کریں گے، ان کے خلاف Reciprocal Tariffs کا اطلاق April 2 سے ہوگا۔ اس فیصلے سے $900 Billion کی سالانہ U.S. Imports متاثر ہوں گی، جس کا اثر North American Economy کے تمام شراکت داروں پر پڑے گا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ Highly Integrated North American Economy کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ Free Trade Agreements اور Global Supply Chains میں خلل سے Business Costs میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں Consumer Prices بھی بڑھنے کا امکان ہے۔
اقتصادی تحفظ یا عالمی تجارت کا بحران؟
یہ صورتحال Protectionism اور Globalization کے درمیان ایک بڑے تنازعے کو جنم دے سکتی ہے۔ اگر North America میں Trade Barriers مزید سخت ہو گئے، تو اس سے Job Markets اور Investment Opportunities متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ Trump کی یہ پالیسی واقعی U.S. Economy اور Financial Markets کو فائدہ پہنچائے گی یا پھر یہ عالمی تجارتی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوگی؟ یہ سوال ابھی تک جواب طلب ہے۔
Source: Reuters News Agency https://www.reuters.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔